ابنِ سلطانُ القلم — Page 123
ابن سلطان القلم ~ 123 ~ کہ ان کے دادا چودھری غلام حسین چٹھہ صاحب کو صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب احمدیت کے بارہ میں کتابیں پڑھنے کے لیے دیا کرتے تھے۔اس طرح ان کے قبول احمدیت میں صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کا بھی کردار ہے۔مکرم چودھری عبدالواسع چٹھہ صاحب نائب ناظر امور عامه قادیان ابن مکرم چودھری عبد القدیر چٹھہ صاحب نے بتایا کہ مکرم چودھری غلام حسین چٹھہ صاحب صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کے دفتر میں بطور پٹواری کام کرتے تھے اور چونکہ مذہب سے دلچسپی رکھتے تھے اس لیے صاحبزادہ صاحب ان کو جماعتی کتب ورسائل پڑھنے کے لیے دیا کرتے تھے۔چنانچہ انھوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہی بیعت کرلی تھی لیکن قادیان نہ آسکے۔امانت و دیانت مکرم محترم سید میر محمود احمد ناصر صاحب نگران ریسرچ سیل و قبر مسیح سیل اور صدر نور فاؤنڈیشن (سابق پرنسپل جامعہ احمدیہ، ربوہ) بیان کرتے ہیں: ”میں نے سنا ہے کہ صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کا قلم اس قدر رواں تھا کہ دو مقدموں کے دوران میں جو تھوڑا سا وقت ملتا تھا اس میں مضمون لکھ لیتے تھے اور خاص طور پر قابل ذکر بات یہ ہے کہ مضمون وغیرہ لکھنے کے لیے ا یہ واقعہ محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی نے خاکسار سے بیان کیا۔(مؤلف)