ابنِ سلطانُ القلم — Page 115
ابن سلطان القلم ~ 115 ~ تھا کہ میں خان بہادر صاحب سے بعض واقعات بیان کرتا اور ان سے توثیق چاہتا اور وہ ان کو ، اگر وہ صحیح ہوتے تو اسی طرح تصدیق کرتے اور یا جو اس میں اصلیت ہوتی اس کو 166 بیان کر دیتے۔مرزا فضل احمد صاحب مرحوم سے مجھے بہت زیادہ وقت نہیں ملا۔“ سفر ولایت اور حج بیت اللہ : حضرت مرزا سلطان احمد صاحب نے ۱۹۱۳ء یا ۱۹۱۴ء میں سفر ولایت بھی کیا اور حج بیت اللہ اور زیارت روضہ نبی کریم سے بھی مشرف ہوئے تھے۔آپ کے سفر یورپ کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ” انگریزوں کے متعلق عام طور پر کہا جاتا ہے کہ کہ وہ بڑے دولت مند ہیں حالانکہ ان میں بڑے بڑے غریب بھی ہوتے ہیں۔ہمارے بڑے بھائی مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم و مغفور نے ایک دفعہ سنایا کہ جب وہ لنڈن میں تھے تو ایک دن جس مکان میں وہ رہتے تھے اس کا کوڑا کرکٹ اٹھا کر خادمہ نے جب باہر پھینکا تو ایک انگریز لڑکا دوڑ کر آیا اور اس نے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر میں سے ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا نکال کر کھالیا۔حیات احمد جلد اول صفحہ ۴۲۷، ۴۲۸- جدید ایڈیشن نیرنگ خیال جوبلی نمبر۔مئی جون ۱۹۳۴، ص ۲۹۲ خلافت راشده، انوار العلوم جلد ۱۵ صفحه ۵۴۹ ،،