ابنِ سلطانُ القلم — Page 114
ابن سلطان القلم ~ 114 تعلیم الاسلام کو عطیہ : حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب جن کا نکاح لاہور ہو چکا تھا۔آپ اپنی دلہن کو لے کر قادیان تشریف لے آئے۔سب سے پہلے دلہا دلہن حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کے حضور حاضر ہوئے اور بیعت کی۔اس کے بعد قادیان میں بھی ولیمہ ہوا۔حضرت مرزا سلطان احمد صاحب بھی تشریف لائے ہوئے تھے۔آپ نے اس خوشی میں مدرسہ تعلیم الاسلام ہائی سکول کو ایک سو روپیہ دیا اور پھر جلد واپس تشریف لے گئے۔وو حیات احمد کی تالیف میں معاونت: آپ کی خدمات میں اس خدمت کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا کہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے کئی واقعات کے راوی اور آپ کی سیرت کے کئی پہلوؤں کے شاہد ہیں۔چنانچہ اس سلسلے میں آپ نے کئی روایات ایسی بیان فرمائیں جو آج جماعتی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔اس کے علاوہ آپ نے ”حیاتِ احمد کے کئی واقعات کی تصدیق و توثیق یا اصلاح بھی فرمائی۔حضرت یعقوب علی عرفانی صاحب مؤلف ”حیات احمد تحریر فرماتے ہیں: میں نے خان بہادر میرزا سلطان احمد صاحب اور مرزا فضل احمد صاحب مرحوم سے بھی واقعات اور حالات کی توثیق کرائی۔اس کے متعلق میر اطریق عمل یہ ۱ بدر ۵/ جنوری ۱۹۱۱ء