ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 110 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 110

ابن سلطان القلم ~ 110 ~ فصل دوم افضال الہیہ، خدمات جلیلہ ، اخلاق فاضلہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مشابہت: حضرت مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم کی شکل و شباہت بہت کچھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مشابہ تھی اور کچھ لکھا ہوا پڑھتے وقت گنگنانے کی آواز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آواز سے بالکل ملتی تھی۔اکثر لوگ ان سے ملاقات کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شبیہ مبارک کی یاد تازہ کر کے مسرت حاصل کیا کرتے تھے۔آپ نہایت متواضع اور وسیع الاخلاق انسان تھے۔قوت تحریر اور زور قلم آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے 1 ورثہ میں پایا تھا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر کے کام کا طریق کار بیان کرتے ہوئے رقم طراز ہیں: (آپ) لکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی تحریر کو پڑھتے بھی جاتے تھے اور آپ کی عادت تھی کہ جب آپ اپنے طور پر پڑھتے تو آپ کے ہونٹوں سے گنگنانے کی آواز آتی تھی اور سننے والا الفاظ صاف نہیں سمجھ سکتا تھا۔خاکسار ا الفضل ۴ جولائی ۱۹۳۱ء