ابنِ سلطانُ القلم — Page 111
ابن سلطان القلم ~ 111 - نے مرزا سلطان احمد صاحب کو پڑھتے سنا ہے ان کا طریق حضرت صاحب کے طریق سے بہت ملتا ہے۔“ حضرت اقدس کے مکان میں: حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد آپ کے مکان میں رہنے کا شرف حاصل رہا، جس کی تصدیق بعض روایات کرتی ہیں۔۱۸۷۷ء میں حضرت اماں جان کے والد حضرت میر ناصر نواب صاحب کا تبادلہ کچھ عرصہ کے لیے قادیان میں ہو گیا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم ے لکھتے ہیں کہ حضرت والدہ صاحبہ نے مجھے وہ کمرہ دکھایا جس میں اُن دنوں میں حضرت صاحب رہتے تھے۔آج کل وہ کمرہ مرزا سلطان احمد صاحب کے قبضہ میں ہے۔" اسی طرح حضرت میاں معراج الدین عمر صاحب کی ایک روایت کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیدائش اُس مکان میں ہوئی جو حضور علیہ السلام کا آبائی گھر تھا، جو بعد میں صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب اور ان کی اولاد کے پاس آیا۔" ا سیرت المہدی جلد اول صفحه ۱۵ ۲ سیرت المہدی جلد اول صفحه ۴۴ الحکم ۱۴ر اگست ۱۹۳۵ء