ابنِ سلطانُ القلم — Page 109
ابن سلطان القلم ~ 109 - ~ لٹریچر آپ نے اپنی یادگار کے طور پر چھوڑا ہے۔علم اخلاق پر آپ کی کتابیں اردو زبان کی قابل قدر تصانیف میں سے ہیں۔محسن علم و ادب: 166 انجمن حمایت اسلام لاہور کے ترجمان رسالہ ”حمایت اسلام“ ۹/ جولائی ۱۹۳۱ء نے لکھا: ” یہ خبر گہرے حزن و ملال کے ساتھ سنی جائے گی کہ مرزا غلام احمد قادیانی کے بڑے صاحبزادے خان بہادر مرزا سلطان احمد صاحب جو پراونشل سول سروس کے ایک ہر دلعزیز اور نیک نام افسر تھے اس جہان فانی رحلت کر گئے۔خان بہادر صاحب مرحوم نے علم و ادب پر جو احسانات کیے ہیں وہ کبھی آسانی سے فراموش نہیں کیے جاسکتے۔ان کے شغف علمی کا اس امر سے پتہ چل سکتا ہے کہ وہ ملازمت کی انتہائی مصروفیتوں کے باوجود گراں بہا مضامین کے سلسلے میں پیہم جگر کاری کرتے رہے۔ہمیں مرحوم کے عزیزوں اور دوستوں سے اس حادثہ میں دلی ہمدردی ہے۔باری تعالیٰ مرحوم کو فردوس کی نعمتیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔“ ٢،، ادبی دنیا لاہور اگست ۱۹۳۱ء صفحہ ۶۹ حمایت اسلام، لاہور ۹/ جولائی ۱۹۳۱ء صفحہ ۴