ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 106 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 106

ابن سلطان القلم ~ 106 ~ اس بیماری سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔چند دن کے لیے طبیعت بحال بھی ہوئی تو وہ موت کا سنبھالا تھا۔“ وفات: 166 حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب طویل علالت کے دوران نمونیا کا حملہ ہونے کی وجہ سے ۲ / جولائی ۱۹۳۱ء بروز جمعرات صبح کے وقت انتقال فرما گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان کا انجام نہایت ہی مبارک کیا۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کی نعش کو مقبرہ بہشتی کے اس احاطہ میں دفن کرنے کا فیصلہ فرمایا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مزار ہے اور خدا تعالیٰ نے حقیقی طور پر حضرت مرزا صاحب کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ذریت میں داخل کرنے کا نشان قائم کیا۔شام پونے پانچ بجے کے قریب جنازہ اٹھایا گیا اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے ایک بہت بڑے مجمع کے ساتھ باغ میں نماز جنازہ پڑھائی اور لمبی دعا کی۔نماز جنازہ کے بعد سب مجمع کو شکل دکھائی گئی۔حضرت خلیفة المسیح الثانی نے جنازہ کو کندھا دیا اور لاش اٹھا کر قبر میں رکھی۔اس وقت انجمن صفحہ ۱۴۱،۱۴۲۔از جناب فقیر سید وحید الدین صاحب