ابنِ سلطانُ القلم — Page 107
ابن سلطان القلم ~ 107 ~ جبکہ قبر میں مٹی ڈالی جا رہی تھی حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزار پر دُعا کی۔پھر سیدہ امتہ الحی صاحبہ مرحومہ کی قبر پر دعا کی۔بالآخر حضرت مرزا صاحب مرحوم کی قبر پر دُعا کر کے واپس تشریف لائے۔حضرت چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب کا عریضہ تعزیت: چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے ۴ جولائی ۱۹۳۱ء کو حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ایک عریضہ تعزیت ارسال کیا۔اس میں لکھا: آج الفضل میں جناب میرزا سلطان احمد صاحب کی وفات کی خبر پڑھی إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ مُجھے جب کبھی مرحوم کی بیماری کے آخری ایام میں مرحوم کی خدمت میں حاضر ہونے کا اتفاق ہوا تو مرحوم کو دیکھ کر مصرع میری زبان پر جاری ہو جایا کرتا تھا: ،، دھوئے گئے ہم اتنے کہ بس پاک ہو گئے ““ الفضل قادیان ۱۶ جون ۱۹۳۱ء ۲ تاریخ احمدیت جلد پنجم صفحه ۲۸۷