ابنِ سلطانُ القلم — Page 96
ابن سلطان القلم ~ 96 آپ کے دل میں حضرت اقدس علیہ السلام کا اس قدر احترام تھا کہ اپنے کسی عزیز دوست کو بھی آپ کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیتے تھے اور سخت غیرت کا اظہار فرماتے تھے اور جب کوئی دشمن ایسا کرتا تو آپ کا رد عمل اس سے زیادہ سخت ہو تا۔بشپ آف لاہور کی زبان درازی پر آپ کا رد عمل : محترم چودھری محمد علی صاحب مضطر ایم اے (وکیل التصنيف ربوہ) بیان کرتے ہیں کہ ان سے محترم کرنل داؤد صاحب مرحوم نے بیان کیا: ایک مرتبہ لاہور میں پنجاب کے سینئر افسران کی دعوت تھی جس میں علاوہ دیگر افسران کے صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب بھی مدعو تھے۔بشپ آف لاہور بھی وہاں موجود تھے۔صاحبزادہ صاحب نے چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت نہیں کی تھی، بشپ صاحب نے غالباً اس خیال سے کہ یہ بھی حضرت اقدس علیہ السلام کے مخالفین میں شامل ہیں، آپ کے خلاف زبان درازی کرنی چاہی۔صاحبزادہ صاحب نے انھیں دو ایک بار ایسا کرنے سے روکا لیکن وہ باز نہ آئے۔جس پر صاحبزادہ صاحب نے کھانے سے بھری پلیٹ بشپ صاحب کو دے ماری۔آپ اگرچہ ابھی تک حضرت اقدس علیہ السلام کی بیعت سے مشرف نہ ہوئے تھے لیکن آپ علیہ السلام کے لیے دل میں ایک غیرت اور احترام کا تعلق رکھتے تھے، لہذا آپ نے اس بات کی کوئی پروا نہ کی