ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 95 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 95

ابن سلطان القلم ~ 95 ~ غیرت اور حمیت کا اظہار کرتے ہوئے اس کے فعل کے خلاف سخت نفرت اور ناراضگی کا اظہار کیا۔یہی وجہ تھی کہ مخالفین سلسلہ عالیہ احمدیہ کو آپ کی طرف کوئی بات منسوب کر کے شرارت کرنے کی جرات نہ ہوتی۔دوست کے مذاق پر آپ کا اظہارِ غیرت: 166 محترم راجہ علی محمد صاحب افسر مال راولپنڈی ایک غیر احمدی دوسر افتخار الدین صاحب آف لاہور کی زبانی تحریر کرتے ہیں کہ ”مرزا سلطان احمد صاحب کے ساتھ اگرچہ میرے تعلقات بہت پرانے ہیں۔ضلع ملتان میں جب ہم اکٹھے تھے اس سے بھی پہلے کے ہیں، لیکن ان کی صحیح سیرت کا مجھے تب ہی اندازہ ہوا جبکہ میں کابل میں برٹش ایجنٹ تھا اور حضرت مرزا صاحب ( مسیح موعود علیہ السلام) نے ۱۹۰۸ء میں رحلت دیا۔فرمائی اور میں نے مذاق کے طور پر اپنے خط میں ان کو ”خدا کا پوتا“ لکھ میری اس حرکت سے مرزا سلطان احمد صاحب کو سخت رنج ہوا اور انھوں نے مجھے لکھا کہ افسوس ہے میرے اور تمہارے بہت قدیم سے تعلقات ہیں لیکن آج تک تم مجھے پہچان نہیں سکے اور میرے ساتھ سلسلہ خط و کتابت بند کر دیا، جس پر میں نے معافی مانگی۔“ الفضل قادیان مورخہ ۷/ جولائی ۱۹۳۱ء الفضل قادیان مورخہ ۱۸؍ جولائی ۱۹۳۱ء