ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 97 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 97

ابن سلطان القلم ~ 97 ~ کہ دعوت میں موجود حاضرین و افسران بشپ آف لاہور کے رویے کے خلاف آپ کے اس ردِ عمل پر کیا کہیں گے۔166 ”وہ بے شک اللہ تعالیٰ کے مرسل اور نبی ہیں: مکرم چوہدری سعید احمد صاحب عالمگیر افسر خزانہ صدر انجمن احمدیہ تحریر کرتے ہیں: حضرت مرزا سلطان احمد صاحب نے گو بہت بعد میں بیعت کی مگر بیعت میں دیری کسی مخالفت کی بنا پر نہ تھی۔آپ بار بار اپنے دوستوں کو فرمایا بہتر کرتے تھے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آپ سے جانتا ہوں مگر میں بیعت کی شرائط کو پورا کرنے کا اہل نہیں ہوں۔اس بارہ میں حضرت مرزا عزیز احمد صاحب نے خاکسار کو جو واقعات سنائے ان سے واضح ہے ہوتا ہے کہ حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کے دل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بڑی قدر اور عزت تھی۔چنانچہ حضرت مرزا عزیز احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ والد صاحب فرمایا کرتے تھے کہ بہت سے دوست مجھے بیعت کرنے کے لیے کہتے رہتے ہیں مگر میرا سب کو یہی جواب تھا کہ میں حضرت والد صاحب (یعنی حضرت مسیح موعود ا یہ روایت محترم چودھری محمد علی صاحب نے خاکسار سے بیان کی، جسے خاکسار نے لکھ کر آپ کی خدمت میں پیش کیا اور آپ کے ملاحظہ اور تصدیق کے بعد کتاب ہذا میں شامل کی۔(مؤلف)