ابنِ سلطانُ القلم — Page 67
ابن سلطان القلم ~ 67 ~ کا کوئی بیٹا آپ کی جماعت میں داخل نہیں۔اب حضرت مسیح موعود کی ساری کی ساری اولا د احمدیت میں داخل ہو گئی ہے۔“ اس پر تمام مجمع نے نہایت بلند آواز سے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی " کے حضور مبارکباد پیش کی اور حضور نے ”خیر مبارک“ کہا۔' آپ کی بیعت ایک نشان تھا: حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کی وفات کے بعد حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۳/ جولائی ۱۹۳۱ء میں صاحبزادہ صاحب کے قبول احمدیت کے نشان اور بیعت کے بعد آپ کے اخلاص کے بعض واقعات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام وَلَا نُبْقِي لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْرًا۔یعنی ہم تیرے متعلق ایسی تمام باتوں کو تیرے لیے شرمندگی یا رسوائی کا موجب ہو سکیں مٹا دیں گے۔اس الہام کو میں دیکھتا ہوں کہ ان عظیم الشان کلماتِ الہیہ میں سے ہے جو متواتر پورے ہوتے رہتے ہیں اور جن کے ظہور کا ایک لمبا سلسلہ چلا جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق جو اعتراض کیسے جاتے ہیں ان میں سے ایک اہم اعتراض یہ بھی تھا کہ آپ کے رشتہ دار آپ کا انکار ا افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۰ء۔انوار العلوم جلد ۱۱، صفحہ ۵۱۳