ابنِ سلطانُ القلم — Page 36
ابن سلطان القلم ~ 36 - ~ ”مرزا سلطان احمد صاحب نائب تحصیلدار کے عہدے سے اپنی ملازمت کا آغاز کر کے افسر مال کے عہدے تک پہنچے اور چند دن تک گوجرانوالہ میں قائمقام ڈپٹی کمشنر بھی رہے تھے۔پنشن کے بعد ریاست بہاولپور میں وزیر مال کے جلیل القدر عہدہ پر بھی کچھ عرصہ کام کیا۔ملازمت کے دوران مرزا صاحب موصوف کا دامن ہر جہت سے بے داغ رہا۔آپ کے دل میں مسلمانوں کی ہمدردی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی، مگر دوسری قوموں کے ساتھ بھی انصاف کا اعلیٰ نمونہ دکھایا۔166 حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب بیان کرتے ہیں کہ اپریل ۱۸۹۰ میں جب حضرت مسیح موعود علاج کے لیے لاہور تشریف لے گئے ہیں تو ان ایام میں حضرت مرزا سلطان احمد صاحب لاہور میں نائب تحصیلدار تھے۔۲ نیز حضرت عرفانی صاحب ستمبر ۱۹۱۵ء میں تحریر کرتے ہیں: خان بہادر مرزا سلطان احمد صاحب حضرت مرزا صاحب کے نشانوں میں سے ایک نشان ہیں۔آج کل سونی پت حصہ ضلع میں سب ڈویژنل آفیسر ہیں، جہاں وہ ریاست بہاول پور کی ریونیو منسٹری سے اپنی میعاد پوری کر کے گئے ،، ا روزنامه الفضل ۵/اکتوبر ۱۹۹۳ء حیات احمد جلد سوم صفحہ ۹۲- جدید ایڈیشن حیات احمد جلد اول صفحہ ۸۲- جدید ایڈیشن