ابنِ سلطانُ القلم — Page 37
ابن سلطان القلم ~ 37 - ~ ڈیٹی کے عہدہ کے لیے دعا کا خط: حضرت مرزا سلطان احمد صاحب جیسا کہ اپنے تعلیمی سفر میں بھی ہر مرحلے پر حضرت مسیح موعود کی خدمت میں دعا کی درخواست کرتے رہے، اسی طرح ملازمت کے لیے بھی ہمیشہ حضور کی دعاؤں کے طلبگار رہے۔چنانچہ ایک روایت میں مکرم قاضی عبد الرحیم بھٹی صاحب آف قادیان کی اہلیہ نے بیان کیا کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام جہلم کے مقدمہ (۱۹۰۳ء) سے واپس تشریف لائے تو چار پائی پر بیٹھ گئے اور اپنے پاؤں کپڑے سے صاف کیے۔پھر فرمایا: تم کو معلوم ہے سلطان احمد ڈپٹی ہو گیا ہے۔ہم کو خط لکھا تھا دعا ” کرو۔ہم نے دعا کی، وہ ڈپٹی ہو گیا ہے۔166 گورنمنٹ کی طرف سے آپ کو سفارت کی پیشکش: بزم اقبال نے آپ کی کتاب تبصرہ بر اسرارِ بے خودی“ شائع کی، جس کے دیباچہ میں تحریر ہے کہ ” خان بہادر مرزا سلطان احمد بی۔اے پاس کرنے کے بعد نائب تحصیلدار مقرر ہوئے اور ڈپٹی کمشنر سے ریٹائر ہوئے۔ریٹائر ہونے کے بعد گورنمنٹ انگریزی ان کو اپنا سفیر بنا کر افغانستان بھیج رہی تھی، مگر انھوں نے انکار کر دیا اور گوشہ عافیت میں بیٹھ کر اطمینان کے ساتھ ادبی خدمات میں مشغول ہو گئے۔ا سیرت المہدی جلد دوم صفحه ۲۴۹- جدید ایڈیشن تبصره بر اسرارِ بے خودی صفحه ۴،۳ ،،