ابنِ سلطانُ القلم — Page 35
ابن سلطان القلم ~ 35 - ~ باب دوم: ملازمت کے مراحل اور واقعات فصل اول آپ نے سرکاری ملازمت پٹواری کے عہدہ سے شروع کی تھی اور ، درجہ بدرجہ ترقی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے عہدے تک پہنچے۔پٹواری سے قانون گو، پھر نائب تحصیلدار، پھر تحصیلدار، پھر اکسٹر اسسٹنٹ کمشنر اور افسر مال ہوئے اور ایک دفعہ مختصر زمانے کے لیے قائمقام حاکم ضلع یا ڈپٹی کمشنر کے فرائض بھی آپ نے انجام دیے تھے۔پنجاب کے اکثر اضلاع میں بحیثیت افسر محکمہ بندوبست فرائض انجام دیے، جس کا آپ نے اپنی کتاب ”امثال“ میں بھی ذکر کیا ہے۔ایک بار گورنمنٹ کی طرف سے ریاست بہاولپور میں مشیر مال بنا کر بھی بھیجے گئے تھے، جہاں خاصی مدت تک آپ کا قیام رہا۔' بعض روایات کے مطابق آپ نے اپنی ملازمت نائب تحصیلداری سے شروع کی۔چنانچہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب آپ کی ملازمت کے بارہ میں تحریر فرماتے ہیں: نیرنگ خیال جوبلی نمبر۔مئی، جون ۱۹۳۴ء