ابنِ سلطانُ القلم — Page 187
ابن سلطان القلم ~ 187 - ~۔۔۔۔ہم مرزا صاحب کے ممنون ہیں کہ انھوں نے ایک ایسی مفید بحث شروع کی ہے۔امید ہے کہ صوبجات متحدہ کے اخبارات اور رسائل رئیس اور زمیندار انجمنیں اُن کی طرف توجہ کریں گی۔(ایڈیٹر) دلکش اور لاجواب مضامین: رسالہ ”الحجاب“ کے مدیر لکھتے ہیں: خان بہادر مرزا سلطان احمد صاحب مشیر مال ریاست بہاولپور کے مضامین اپنے رنگ میں ایسے دلکش اور لاجواب ہوتے ہیں کہ گھنٹوں پڑھو اور طبیعت مزے لیا کرے۔حال ہی میں آپ کو اپنی انشا پردازی کے صلے میں ٹیکسٹ بک کمیٹی پنجاب سے درجہ اول کا انعام مل چکا ہے۔رسالہ الحجاب جس قدر آپ کی ذات پر ناز کرے بجا ہے کیونکہ بیشتر آپ کی توجہ کا حصہ اسی کو ملتا ہے۔اب ہم کو آپ کے مضامین کی مسلسل اشاعت کا فخر ،، حاصل ہو ا ہے ، جس کے لیے ہم اپنے مخدوم کے ممنون ہیں۔قیصر “ اردو انشا پردازی کے روح رواں: رسالہ ”الحجاب“ کے مدیر اپریل ۱۹۱۱ء کے پرچے میں آپ کے مضمون ”خواتین اسلام اور مسلم یونیورسٹی“ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ا رسالہ ”عصر جدید “ اپریل ۱۹۰۴ء رساله الحجاب، جون ۱۹۰۱۱ء صفحه ۳