ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 171 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 171

ابن سلطان القلم ~ 171 - گواری بھی مجھ پر یہی اثر کرتی ہے۔کبھی کبھی مایوسی اور اداسی کا بھی یہی فوری اثر ہوتا ہے۔~ ایک دفعہ طبیعت کند پڑی ہوئی تھی۔بہتیرا چاہا کہ کچھ لکھوں یا لکھ سکوں مگر طبیعت کہنے میں نہ آئی۔دیوان حضرت مینائی اٹھا لیا۔کھولتے ہی اس شعر پر نظر پڑی۔ہر جام میں ہے جلوۂ مستانہ کسی کا میخانہ ہمارا ہے جلو خانہ کسی کا نہیں معلوم اس بزرگ شاعر کے اس شعر میں کیا کچھ اثر بھرا تھا طبیعت پڑھتے ہی کھل گئی اور قلم خود بخود عرصہ قرطاس پر چل پڑا۔(۵) میں نے سب سے پہلے پہل پنجابی زبان میں مولوی غلام رسول صاحب مرحوم کی بحر میں سسی پنوں کی داستان لکھی۔ناظرین نے اسے بہت پسند کیا اور میں بھی ایک حد تک اسے پسند کرتا تھا کیونکہ وہ ایک درد کی کہانی تھی۔اس سے میری طبیعت مضامین نویسی پر متوجہ ہوئی اس کے بعد دوسرے نمبر کی کتاب (مرآۃ الخیال) منثل فلاسفی پر لکھی گئی۔(۶) یہ کہنا کسی قدر مشکل ہے کہ کونسی کتاب میری تصنیفات میں سے بہترین کے درجہ میں ہے۔کسے بہتر کہوں اور کسے ناقص۔درجہ بدرجہ میں شاید میری رائے میں کوئی بہتر ہو اور دوسروں کے خیال میں مجموعہ ناقص۔حسن اپنی اپنی پسند، کتاب و مضمون اپنی اپنی پسند“ ہاں اتنا کہوں گا کہ جیوں