ابنِ سلطانُ القلم — Page 125
ابن سلطان القلم ~ 125 - فصل حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کی نسبت حضرت مسیح موعود کے نشانات والہامات اس موضوع پر مکرم محترم غلام احمد خان صاحب ایڈووکیٹ سابق امیر جماعت احمدیہ پاکپتن کا الفضل قادیان مورخہ ۴/ اگست ۱۹۳۱ء میں تحریر کردہ مضمون ذیل میں پیش کیا جاتا ہے: ”ماہ رمضان گذشتہ میں میں نے اخبار الفضل کے ذریعہ ظاہر کیا تھا کہ حضرت میرزا سلطان احمد صاحب کے احمدی ہونے اور بالخصوص بیعت خلافت سے مشرف ہونے سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ پیشگوئی کہ خدا تین کو چار کرے گا اپنے نئے رنگ اور نئی شان میں پوری ہوئی۔اب میں حضرت میرزا سلطان احمد صاحب مرحوم کی نسبت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض اور نشانات جو پورے ہوئے بیان کرتا ہوں۔”اس کی موت کے دن صلح ہو گی“: حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب سراج منیر صفحہ ۷۹ پر پینتیسویں پیشگوئی میں شیخ محمد حسین بٹالوی کا ذکر کیا ہے اور پھر ایک خواب بیان فرمایا ہے جس کا ایک حصہ یہ ہے۔