ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 113 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 113

ابن سلطان القلم ~ 113 ~ کیا۔آپ نے معائنہ کے بعد دوا تجویز کی۔حضرت مرزا سلطان صاحب رات بے وقت تکلیف دینے پر معذرت کرنے لگے۔حضرت خلیفہ اول نے وفورِ محبت آپ کے گلے میں باہیں ڈال دیں اور فرمایا: ”میاں! تکلیف کیسی؟ ہم تو تمہارے غلام بلکہ تمہارے غلاموں کے بھی غلام ہیں۔لائبریری کی معاونت: 166 انجمن دسمبر ۱۹۱۶ء میں حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے اپنی تمام بیش بہا کتابوں کا ذخیرہ صدر انجمن احمدیہ کے نام وقف کر دیا اور صدر احمدیہ نے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کتب خانہ اور تشخیز اور ریویو کی لائبریری میں اسے مدغم کر کے ایک مستقل مرکزی لائبریری ”صادق لائبریری“ کے نام پر قائم کر دی۔حضرت مرزا سلطان احمد صاحب نے اپنی لائبریری بھی اس میں شامل کر دی۔۱۹۴۷ء میں اس کا بیشتر حصہ قادیان میں رہ گیا۔تاہم جو کتابیں بھی لائی جاسکیں وہ از سر نو مرتب کی گئیں اور دوبارہ ربوہ میں اس کا قیام عمل میں آیا۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے ارشاد پر مئی ۱۹۵۲ء کو یہ مرکزی لائبریری اور حضور کی ذاتی لائبریری دونوں ملا کر ایک کر دی گئیں اور اس مجموعہ کا نام خلافت لائبریری رکھا گیا۔" ا بروایت صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب تاریخ احمدیت جلد چهارم صفحه ۱۹۴