ابنِ سلطانُ القلم — Page 112
ابن سلطان القلم ~ 112 ~ حضرت اقدس کی میزبانی کا شرف: ۱۸۹۰ء حضرت اقدس علیہ السلام کئی ماہ تک شدید بیمار رہے حتی کہ بظاہر زندگی کی امید منقطع ہو گئی۔بیماری کا یہ حملہ مارچ ۱۸۹۰ء کے آخری ہفتہ میں ہوا۔مئی میں آپ ڈاکٹری علاج کے لیے لاہور تشریف لائے اور اپنے فرزند اکبر صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب نائب تحصیلدار کے مکان پر ٹھہرے اور مشہور ناولسٹ مسٹر احمد حسین کے والد ڈاکٹر محمد حسین صاحب کے زیر علاج رہے۔1 حضرت اقدس اُس وقت تک جبکہ صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب لاہور میں تھے اگر کبھی لاہور تشریف لے جاتے تو ان کے پاس قیام کرتے تھے۔یہ ان کی سعادتمندی کا ثبوت ہے۔" حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی شفقت: حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب فرماتے ہیں: ایک دفعہ گھر میں کوئی بیمار ہوا تو رات کے وقت حضرت مرزا سلطان احمد صاحب نے خاکسار کو حضرت خلیفۃ المسیح الاول " کی خدمت میں بھیجا۔خاکسار حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو بیمار دیکھنے کے لیے عرض تاریخ احمدیت جلد اوّل صفحه ۳۸۴ حیات احمد جلد دوم صفحہ ۳۹۶۔جدید ایڈیشن