ابنِ سلطانُ القلم — Page 80
ابن سلطان القلم ~ 80 ~ فائز تھے۔جہاں جاتے تھے وہاں لوگوں سے احسان کا تعلق ہوتا تھا اور ساتھ ہی طبیعت میں بہت انکسار، اپنے آپ کو کچھ نہیں سمجھتے تھے۔کہتے تھے میں بیعت کس طرح کر سکتا ہوں، میرا باپ تو اتنا بڑا آدمی ہے، میں کچھ بھی نہیں ہوں۔ان کو اصل وجہ پتہ نہیں تھی۔اصل وجہ وہ الہام تھا۔اس وقت تک بیعت نہیں کریں گے جب تک مرزا محمود احمد خلیفہ نہیں ہو گا۔اس کا مطلب ہے اس وقت تک زندہ بھی رہیں گے۔ان کے بڑے بیٹے کا نام مرزا عزیز احمد تھا۔ہم ان کو بھائی جان عزیز احمد کہا کرتے تھے۔مرزا عزیز احمد صاحب نے بیعت کر لی تھی لیکن انھوں نے نہیں کی، اس لیے لوگ حیران تھے کہ یہ کیا واقعہ ہوا۔آخر ایک دن خود ہی پیغام بھیجا کہ میں آپ کی بیعت کرنا چاہتا ہوں۔الہامی شخص بن گئے، کیونکہ ان کا نام ایک الہام میں تھا۔ان کی پیدائش حضرت مصلح موعود سے بہت پہلے کی تھی۔حضرت مصلح موعود کے متعلق حضرت مسیح موعود نے ۱۸۸۶ء میں پیشگوئی فرمائی اور ۱۸۸۹ء میں آپ کی ولادت ہوئی۔مرزا سلطان احمد صاحب کی پیدائش ۱۸۵۱ء میں ہوئی (اس وقت حضرت مسیح موعود کی عمر ۱۶ سال کی تھی۔) پیشگوئی یہ تھی کہ یہ زندہ رہے گا جب تک چھوٹا بیٹا خلیفہ نہ بن جائے۔عمر کے آخر پر انھوں نے بیعت کرنی تھی۔بیعت سے پہلے یہ فوت ا یہاں حضرت خلیفہ المسیح الرابع ” نے اردو کلاس میں انداز ا تاریخ پیدائش بیان کی ہے۔