ابنِ سلطانُ القلم — Page 81
ابن سلطان القلم ~ 81 - نہیں ہو سکتے تھے، یہ الہام تھا۔انھوں نے ۱۹۳۰ء میں بیعت کی تھی۔۱۹۳۰ء میں ان کی عمر ۸۰ سال تھی۔دیکھو! پیشگوئی کس شان سے پوری ہوئی۔۸۰ سال تک ان کی زندگی کی ضمانت تھی یہ ہو ہی نہیں سکتا تھا کہ پہلے مر جائیں۔۸۰ سال کی عمر میں اپنے چھوٹے بھائی کے ہاتھ پر بیعت کی اور ۱۹۳۱ء میں وفات ہو گئی۔صرف ایک سال موت سے پہلے بیعت کر لی۔اس خاندان کے بڑے بڑے دلچسپ قصے ہیں۔اس زمانے میں یہ ڈپٹی کمشنر کے طور پر ریٹائر ہوئے تھے۔اس زمانے میں ڈپٹی کمشنر کا عہدہ بہت بڑا ہوا کرتا تھا۔آج کل کے وزیروں کی بھی کوئی حیثیت نہیں، مگر اس وقت کے ڈپٹی کمشنر کو بڑے اختیار تھے۔چنانچہ بہت سے خاندان جو اس وقت بہت امیر کبیر ہیں پاکستان میں اُن کا نام لینے کی ضرورت نہیں۔چوٹی کے امیر خاندان ہیں۔وہ اِن کے بنائے ہوئے ہیں۔اُن کے والدین کے ان کے ساتھ تعلق تھے، اُن کو زمینیں الاٹ کیں، چیزیں الاٹ کیں، بے شمار امیر کر دیا اور اپنے اوپر ایک پیسہ خرچ نہیں کیا۔اسی طرح بالکل سادہ مزاج، کوئی کمائی نہیں کی۔ا روزنامه الفضل ۱۳/ مارچ ۱۹۹۹ء