ابن رشد

by Other Authors

Page 133 of 161

ابن رشد — Page 133

کی زندگی پر انہوں نے جو فلم بنائی اس کا نام فیٹ (Fate ) تھا۔اس میں کے سنہری کارناموں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ارجینا (جنوبی امریکہ ) کے ادیب جورگ لوئیس بورگز ( Borges) نے ایک مختصر کہانی لکھی جس کا نام ایوروس سرچ (Averroes Search) ہے۔اس میں کو اپنی لائبریری میں مصروف لفظ ٹریجڈی اور کامیڈی کے معمے کو حل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس کہانی کا پس منظر یہ ہے کہ رینان نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ نے کتاب الشعر (Poetics) کی جو تشخیص لکھی ہے اس کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ اس کو یونانی لٹریچر کا علم بہت کم تھا۔وہ ٹریجڈی اور کامیڈی میں فرق کو نہیں جان سکا، اس لئے ان کی مثالیں عربی ادب ( مدحیہ اور طنزیہ نظموں) بلکہ قرآن مجید میں تلاش کرنے کی بے سود کوشش کرتا رہا۔کا مجسمہ قرطبہ کے پرانے حصے میں موجود ہے۔یہ مجسمہ سنگ تراشی کا نادر شاہ کار ہے۔بائیں ہاتھ میں اس نے کتاب پکڑ رکھی ہے اور اس کو اٹھنے کے انداز میں دکھایا گیا ہے گویا کسی مہمان کے استقبال کے لئے اٹھا ہے۔اس کے جوتے نوک دار ہیں ، خوبصورت داڑھی تراشی ہوتی ہے۔اس طرح باری لونا (Barcelona) یو نیورسٹی کے گر جا کے پیش دالان میں بھی اس کا ایک مجسمہ لگا ہوا ہے۔قرطبہ میں ایک تھری اسٹار شاندار ہوٹل کا نام ہوٹل ایور دس ہے۔قرطبہ کے ایک میوزیم میں اس کی موم سے بنی قد آدم تصویر (wax figure ) موجود ہے۔فیض (مراقش) میں ایک ابتدائی اسکول کا نام ہے۔شکاگو (امریکہ ) میں ایک اسلامی اسکول (ایورویس اکیڈیمی ) گزشتہ پانچ سال سے بچوں کو ابتدائی تعلیم دینے میں مصروف کار ہے۔چاند کا ایک فرضی ٹکڑا کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جس کا عرض بلد 11۔75 اور طول بلد 21۔7E اور اس کا قطر 32 میل کا ہے۔منوع (سعودی عرب ) میں ایک کیمیکل پلانٹ کا نام پلانٹ ہے۔جرمنی سے کی یاد میں ایک انعام پر ائز فار فری ڈم آف تھاٹ (مؤسسه للفكر الحر ) کی آٹھ سو سالہ وفات کے تین دن یعنی دس دسمبر 1998 ء کو برلن میں شروع کیا گیا تھا۔1999ء میں یہ انعام الجزیرہ ٹیلی ویژن کو عرب ممالک میں آزادی تقریر کی اشاعت کرنے پر دیا گیا۔اس کا نصب العین اندسی فلسفی کے نظریات خاص طور پر آزادی کرائے کو اجاگر کرنا ہے۔اس انعام کے لئے ایسے کسی عرب محقق مرد یا عورت کا نام پیش کیا جا سکتا ہے جس نے اسلامی فکر کی اصلاح میں بنیادی کام کیا ہو اور جو اسلامی روایت اور جدید ذہن میں مفاہمت پیدا کرنا چاہتا ہو۔اور اس کے علمی کارناموں نے عرب دنیا میں فوری اثر مرتب کیا ہو۔اس انعام کی تفصیل اس ای میل پر بھیجی جاسکتی ہے۔info@ibn-rushd۔org۔اس کی ویب سائٹ کا پتہ ہے www۔ibn-rushd۔org 133