ابن رشد

by Other Authors

Page 115 of 161

ابن رشد — Page 115

14۔فلاسفہ کا یہ دعوئی غلط ہے کہ آسمان حیوان متحرک بالا رادہ ہے: فلاسفہ اپنے اس دعوے کو ثابت نہیں کر سکتے کہ آسمان ایک حیوان ہے جو اپنی حرکت دور یہ سے خدا کے حکم کی اطاعت میں مصروف ہے۔15 - فلاسفہ نے حرکت افلاک کی جو غرض بیان کی ہے، وہ باطل ہے : فلاسفہ کا دعویٰ ہے کہ افلاک صرف زندہ ہی نہیں بلکہ اطاعت خداوندی کا فریضہ بھی ادا کر رہے ہیں اور ان کا مقصد تقرب خداوندی ہے۔16۔یہ بات غلط ہے کہ نفوس سماوی تمام جزئیات کو جانتے ہیں، نیز یہ بھی غلط ہے کہ لوح محفوظ سے مراد نفوس کا دیہ ہیں۔17۔فرق عادات کا انکار باطل ہے۔ضروری نہیں کہ دو چیزوں کا عادةً مل کر کوئی نتیجہ پیدا کر نا علیت و معلولیت کی بناء کچہ ہو۔18 - فلاسفہ یہ ثابت نہیں کر سکتے کہ روح ایک جو ہر ہے جو نہ جسم ہے نہ عرض۔19۔فلاسفہ کے اس دعوے کے ابطال میں کہ نفوس انسانی سرمدیت کے حامل ہیں۔فلاسفہ یہ ثابت نہیں کر سکتے کہ روح ابدی ہے۔20 - فلاسفہ جو قیامت اور حشر اجساد کے منکر ہیں، یہ ان کی فروگذاشت ہے۔مذکورہ بالا مسائل میں سے سولہ مابعد الطبعیاتی اور چار طبعیاتی ہیں۔امام موصوف نے صرف آخری تین مسائل میں فلاسفہ کی تکفیر کی اور باقی کے متعلق کہا کہ ان کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نیز اکثر جگہ انہوں نے محض فلاسفہ کی دلیلیں رد کی ہیں ورنہ فلاسفہ خودان مسائل کے خلاف نہ تھے۔مثلاً متکلمین کی طرح فلاسفہ بھی خدا کی وحدانیت کو مانتے ہیں اور اس کے حق میں عقلی دلائل دیتے ہیں مگر حجۃ الاسلام امام غزالی نے فلاسفہ کے اس خیال کو بھی رد کیا حالانکہ اس کا رد کرنا ضروری نہ تھا۔علم ریاضی، جیومیٹری ، منطق اور علم اخلاق کے مسائل پر امام کے خیالات غیر جانبدارانہ تھے۔کیونکہ ان علوم کا اثر مذہب پر کم ہے۔منطق بقول ان کے سوچنے کا آلہ (آلات النظر) ہے اور اس کا استعمال انہوں نے فلاسفہ کے خلاف خوب کیا۔تیسرے اور چوتھے سوال میں فلاسفہ منافقت اور ریا کاری کے مرتکب ہوئے۔سوال نمبر چھ سے تو تک کا تعلق فلاسفہ کے خدا کی صفات پر نظریہ سے ہے۔سوال نمبر سترہ کا تعلق علت اور معلول کے باہمی تعلق سے ہے۔آخری دو سوالوں کا تعلق روح کی ابدیت اور حشر و نشر سے ہے۔فلاسفہ نے روح کی ابدیت کے بارے میں جو ثبوت دئے امام غزالی نے ان کا تجزیہ کیا اور کہا کہ یہ غیر فیصلہ کن ہیں۔فرمایا کہ روح جسم کی موت کے بعد زندہ رہتی ہے، جیسا کہ فلاسفہ مانتے ہیں۔لیکن یہ روز محشر دوبارہ اس جسم میں واپس آجائے گی یا اس جسم سے ملتے جلتے جسم 115