مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 659 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 659

480 اپنی بیماری سے صحت پا جاتے ہیں۔تو وہ تو ہاتھ منہ دھوکہ دلیری سے کہہ دیتے ہیں کہ ہم بیمار ہو گئے تھے۔الحمد اللہ اب خدا کے فضل سے محبت ہوگئی ہے۔اور واقعی مقابل الزام نہیں ہیں۔کیونکہ سیار تھے۔اگر کوئی سادہ مزاج مھلا مانس آدمی ایسے انسان کے پیچھے چل پڑے تو اس کے لئے مصیبیت ہے۔وہ اس وقت خدا جانے کیا عذر کر سکے گا۔سوائے اس کے کہ اندر ہی اندر اس کا نفس اسے شرمندہ کرتا رہے۔اور ہر مجلس میں لوگ اس پر نداق کریں۔بعض نا تجربہ کار لوگوں کا خیال ہے کہ جو مجنون ہوتا ہے۔وہ ضرور لوگوں کو پتھر مارا کرتا ہے۔اور کپڑے پھاڑ کر برہنہ پھرتا رہتا ہے اور اس کے ہوش و حواس مختل ہو جاتے ہیں۔سو ایسے لوگوں پر واضح ہو کہ وللجنون فنون کا فقرہ بڑا ہی سچا فقرہ ہے اور اس مرض کے متعلق ایک صداقت یہ بھی ہے کہ دیوانہ بیکار خویش میشیار - جنون کی بہت سی قسمیں ہیں۔اور بعض جنون سوائے ایک خاص دہم کے باقی ہر طرح اچھے پھلے نظر آتے ہیں۔اور اپنی چالاکیوں سے سیدھے سادھے آدمیوں کو حیران کر دیتے ہیں۔مگر آخر چند دن میں ہی مجنون ان کے اقوال وافعال سے چھلکنے لگتا ہے۔(روزنامہ الفضل یکم جولائی ۱۱۹۲۴)