مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 642 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 642

۶۴۱ زلزلہ عینی جنگ عظیم کے وقت کا تعین مدت سے میرا خیال تھا کہ حضرت مسیح موعودا آپ پر سلامتی ہوں کی وحی والہامات کے تعلق بعض خاص باتیں جو میرے ذہن میں ہیں۔ان سے احباب کو بھی گاہے گاہے خوش وقت کروں۔سو آج میں خلافت ثانیہ کے برحق ہونے اور سارہ کی جنگ عظیم سے اس کا تعلق ہونے کے متعلق حضور کا ایک رویا پیش کرتا ہوں۔ا رویا ۲۶ مئی شاء دیکھا کہ کسی نے کہا کہ آنے والے زلزلہ کی یہ نشانی ہے۔جب میں نے نظر اٹھائی۔تو دیکھا۔کہ اس ہمارے خیمہ کے سر پر سے جو باغ کے قریب نصب کیا ہوا ہے ایک چیز گری ہے۔خیمہ کی چوب کا اوپر کا سرا دہ چیز ہے۔جب میں نے اٹھایا۔تو وہ ایک لونگ ہے جو عورتوں کے ناک میں ڈالنے کا ایک زیور ہے۔اور ایک کاغذ کے اندر لیٹا ہوا ہے۔میرے دل میں خیال گندا۔کہ یہ ہمارے ہی گھر کا رات سے کھویا ہوا تھا اور اب ملا ہے اور زمین کی بلندی سے ملا ہے اور یہی نشانی زلزلہ کی ہے۔(تذکرہ منہ) کی “ ناظرین دیکھیں کہ کیسا روشن اور واضع خواب ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خیمہ (یعنی جماعت احمدیہ) کے سر پہ سے ایک چیز گری ہے (جو نیمہ کی چوب کا کلس ہوا کرتا ہے) پہلارے یہاں اس سے خلیفہ جماعت مراد ہے۔کیونکہ وہی درجہ کے لحاظ سے سب سے مرکزی اور بلند مقام جماعت میں رکھتا ہے۔اس کے گرنے سے مراد حضرت خلیفہ اول ا اللہ تعالٰی آپ سے راضی ہو) کی وفات ہے پھر جب حضور نے اسے دیکھا۔تو بدل کہ تاک کا زیور لونگ جماعت احمدیہ