مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 643 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 643

۶۴۲ کے سواگ کا نشان ہو گیا۔یعنی خلافت ثانیہ یا سلسلہ کی خاص ترقی اور بہار کا وقت حضور تے پھر فرمایا کہ یہ ہمارے ہی گھر کا دت سے کھویا ہوا تھا۔یعنی چھے سال جماعت کا انتظام خلیفہ ادل کے پاس رہا۔اب خلافت اس مدت کے بعد پھر ہمارے گھر میں آئے گی۔اور جس سال یہ واقعہ ہو گا۔وہی سال زلزلہ کا ہوگا۔یعنی جب ان میں خلافت ہمارے خاندان میں آئے گی۔تو اسی سال جنگ عظیم بھی ہوگی۔اور پہلے اور دوسرے خلیفہ کی عظمت ہیں یہ فرق ہو گا کہ پہلا تو کس ہو گا۔مگر دوسرا نہ صرف زینت بلکہ قیمت کے لحاظ سے بھی پہلے سے اعلیٰ درجہ ہوگا۔اور زمین کی بلندی سے ملنے کا مطلب یہ ہے کہ جماعت کا بہترین حصہ اس کا انتخاب کرے گا۔اسی طرح کا غذ میں لپٹا ہونے سے یہ مراد ہے کہ وہ اپنے ظہور سے پہلے ایسا مخفی ہو گا۔کہ عام طور پر لوگ اس کی اصلی قدر وقیمت نہ جانتے ہوں گے۔ناظرین پر واضح ہو کہ کاغذ کی گرانی اور جگہ کی کمی کی وجہ سے مزید اور مفصل تاویلیں اور تعبیریں یہاں مشکل ہیں۔صرف یہ اور بتا دینا ضروری ہے کہ اُسی وقت جب یہ رویاء ہوا حضور کو دو الہام بھی ہوئے تھے۔جن میں سے ایک شر الذین انعمت عليهم غیر مبایعین کے لئے ہے اور رو اليها روحها دریجانها حضرت اماں جان کے لئے یعنی وہ وقت ایسا ہو گا۔کہ جن تیرے منعم علیہ مرید شرارت کریں گے۔اور وہی وقت ہو گا کہ حضرت اماں جان) کی طرف آرام اور اعلیٰ پرکات دوبارہ لوٹائے جائیں گے۔فالحمد للہ کہ یہ سب باتیں پوری ہو کر خلافت ثانیہ کی صداقت اور سلسلہ احمدیہ کی سچائی کا ثبوت اور نشان ٹھہریں اور پہلی جنگ عظیم کے زلزلہ کے وقت کا تعین بھی اس سے ہو گیا۔(۲) ایک اور زلزلہ عظیمہ یعینی دوسری جنگ " رویا میں دیکھا کہ میں قادیان کے بازار میں ہوں۔اور ایک گاڑی پر سوار ہوں جیسے کہ ریل گاڑی ہوتی ہے۔آگے ایک مکان نظر آیا۔اُس وقت زلنہ لہ آیا۔