مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 465
۴۶۴ ماں اور بچہ پر رحم ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔کئی دفعہ جب میں نماز پڑھاتا ہوں تو میرا ارادہ ہوتا ہے کہ نماز کو لمبی کر دوں گا۔اتنے میں پیچھے سے کسی بچے کے رونے کی آواز آجاتی ہے تو میں نماز مختصر کر دیتا ہوں۔تاکہ ماں کو تکلیف نہ ہو۔مال سے بے رغبتی عقیدہ صحابی کہتے ہیں۔کہ میں نے مدینہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک دفعہ عصر کی نماز پڑھی۔آپ سلام پھیرتے ہی اٹھ کھڑے ہوئے اور اتنی جلدی گھر میں تشریف لے گئے کہ لوگ حیران ہوئے۔تھوڑی دیر کے بعد جب واپس تشریف لائے۔تو لوگوں نے عرض کیا۔یا رسول اللہ خیر تھی۔آپ نے فرمایا۔مجھے کچھ سونا یاد آگیا تھا۔جو گھر میں پڑا رہ گیا تھا۔اور یہ بات بری لگی۔کہ مجھے اس کا خیال بھی آئے۔اس لئے جلدی سے جا کر اسے خیرات کر آیا۔عورت کی عزت حضرت انس بیان کرتے ہیں۔کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم معہ مسلمانوں کی ایک جماعت کے مسنان سے مدینہ واپس آرہے تھے۔کہ اچانک آپ کی اونٹنی کا پیر پھیل گیا اور آپ معہ اپنی بیوی صفیہ کے اس پر سے گر پڑے۔ابو طلوم صحابی یہ حالت دیکھ کر اپنے اُونٹ پر سے کود ہے۔اور دوڑ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے بعض کیا صدقے جاؤں۔کوئی چوٹ تو نہیں لگی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ابو طلوہ پہلے عورت کی خبر ہ۔اس پر ابو طلعون نے اپنے منہ پر کپڑا ڈال لیا۔اور حضرت صفیہ کے پاس گئے۔اور