مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 464 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 464

۴۶۳ جاہلیت کے خون میرے پیروں کے نیچے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے دن خطبہ پڑھا۔اس میں فرمایا۔زمانہ جاہلیت میں میں قدر خون ہوئے۔یا جو فخر و غرور کی باتیں تھیں۔وہ آج سب میرے پیروں کے نیچے ہیں۔اور میں اس وقت سے ان کو مٹاتا ہوں۔اور سب سے پہلا عون جیسے میں معاف کرتا ہوں وہ میرے اپنے بھیجے ربیعہ کا خون ہے۔؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک چچا تھے۔ان کا نام تھا حارث۔ان کے ایک بیٹے ربیعہ نام تھے۔ان ربیعیہ کو ہذیل نامی ایک عرب نے قتل کر دیا تھا۔اور اہمیت کے رواج کے مطابق اس وقت تک اس خون کا بدلہ نہیں لیا گیا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ملک کے امن اور قبائل عرب میں صلح و صفائی کی خاطر سب سے پہلے اپنی طرف سے اپنے خاندان کے اس خون کو معاف کر دیا۔اللھم صل علی محمدر۔صدیق اکبر کا جہاد حضرت ابو بکر صدیق تحجب مسلمان ہو چکے تو پھر انہوں نے اور لوگوں کو مسلمان بنانے کی کوشش کی۔وہ اپنے دوستوں سے ملتے اور ان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لالا کہ اسلام کی تعلیم اور قرآن سناتے اور کوشش کرتے۔کہ لوگ کسی طرح آپ سے ملیں۔اور آپ کی باتوں کو شنیں۔چنانچہ ان کی اس کوشش سے حضرت زبیر فی حضرت عثمان سے حضرت عبدالرحمن بن عوف۔اور حضرت طلحہ جیسے بزرگ اسلام لائے کئی مسلمان غلام تھے۔جن کو مسلمان ہو جانے کی وجہ سے کفار بڑے بڑے مذاب اور تکلیفیں دیتے رہتے تھے۔حضرت ابو بکرہ نے ایسے سات غلاموں اور لونڈیوں کو خرید کہ آزاد کیا۔انہی میں سے ایک حضرت بلال تھے آنحضرت کے خرافات سے صدیق اکبر کا جہاد (الفضل ۲۴ اگست ۱۹۲۸ء)