مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 712
دعاؤں کی درخواستیں حال ہی کا ذکر ہے کہ متفرق اوقات میں مجھے چند آدمی ملے۔جن کا ذکر کرنا کچھ مناسب سمجھتا ہوں۔پہلے صاحب فرمانے لگے (سلام و دعا) مزاج شریف۔میرے لئے دعا ضرور کیجئے۔ضرور، ضرور بالضرور۔یاد رکھیں بھول نہ جائیں۔آج کل کچھ تنگی ہے۔دوسرے صاحب نے کہا اسلام و دعا) غریبوں کو آڑے وقت کی دُعا میں ضرور یاد رکھیں۔ہمارے گھر میں کچھ تکالیف ہیں۔تیسرے صاحب نے فرمایا ( سلام و دعا) در دول سے دُعا کی ضرورت ہے۔امید ہے آپ ضرور ہماری درخواست کو قبولیت دیں گے۔امسال میرے لڑکے نے امتحان دیا ہے مقابلہ کا۔چوتھے صاحب بولے۔(سلام و دعا) بھائی جی مجھے آج کل بڑے ابتلا ہیں اور ہم دعا کے مقامی ہیں۔بڑے ہی محتاج ہیں۔فجر سے پہلے کی عبادت کی دُعا کی ضرورت ہے۔ام اللیل چاہئیں۔ایک مقدمے میں بے گناہ پھنس گیا ہوں۔پانچویں صاحب یوں گویا ہوئے اسلام و دعا ) امید ہے دعاؤں میں آپ مجھے اور میرے بیوی بچوں کو یاد کرتے ہوں گے۔خاص دعا درکار ہے۔آپ سے درخواست ہے ہمارا تو آپ لوگوں پر بھروسہ ہے۔میں آپ کو بذریعہ خط یاد دہانی کرواتا رہوں گا۔آج کل گھر کے سب لوگ بیمار ہیں۔