مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 711
61۔اگر اسی طرح قبولیت دعا کے نمونے ہر احمدی اپنی ذات میں دیکھے تو حیران رہ جائے۔مگر بات اتنی ہے کہ بعض لوگ دیکھتے ہیں مگر غور نہیں کرتے اور ہر دعا کے آئینہ ہیں اپنے رب کے چہرے پر نظر نہیں ڈالتے بلکہ صرف مطلب لے کر اور آئینہ اوندھا رکھ کر واپس چلے آتے ہیں۔پس ڈھونڈو اپنے رب کو اپنی دعاؤں میں اور ان دعاؤں کی قبولیتوں میں اور تم پاؤ گے اس کو چھپا ہوا وہیں جہاں تمہاری دعا ہے۔چونکہ دُعا کا مسئلہ اس وقت در پیش ہے ، اس لئے آخر میں میں بھی خلاف اپنی قدیم نامناسب عادت کے پڑھنے والے احباب کی خدمت میں یہ التماس کرتا ہوں کہ وہ میرے لئے بھی فلاح دارین کی دعا کریں اور یہ کہ مجھے اور میرے اہل و عیال کو خدا ہدایت نصیب کرے اور صراط مستقیم پر ہمیشہ قائم رکھے اور ہمیں اپنی قبروں کے لئے کچھ جگہ مقبرہ بہشتی ہمیں مل جائے اور اللہ تعالیٰ ہمیں جسمانی اور روحانی رزق دے کر اپنی معرفت، محبت عبدیت اور قرب کی چاشنی عطا فرمائے اور اپنی دائمی رضا سے سرفراز کرے، اپنے کلام معینی قرآن مجید اور کتاب حکیم سے مناسبت بخشے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب ہو۔حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کے قدموں میں حشر ہوا اور حضرت خلیفہ ایسے میرا جنازہ پڑھائیں اور میت کو اپنا کندھا دیں۔آمین۔اور ساتھ یہ فضل ساری جماعت پر ہوں کیونکہ بغیر سب کی شمولیت کے کچھ لطف اور کچھ مزا نہیں اور ساری جماعت سے مراد نہ صرف موجودہ بلکہ گزشتہ اور آئندہ سب کی سب جماعت ہے۔آمین۔الفضل ۱۷ فروری ۱۱۹۶۱)