مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 693 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 693

۶۹۲ قسم دوم کے اخلاق میں گو جز او اجر مدنظرنہ ہو۔مگر جن لوگوں سے حسن سلوک کیا جاتا ہے دو پھر بھی حسن کے مشکور ہوتے ہیں اور اپنی طرف سے بدلہ یا دعا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔مگر اس قسم سوم کے اخلاق دکھانے والا مومن کسی دوسرے انسان پر اپنا نیک خلق ظاہر نہیں کرتا۔نہ کسی مخلوق کا اس کے اور خدا کے درمیان قدم آتا ہے بلکہ یا اخلاق براہ راست ذات باری کے ساتھ دکھائے جاتے ہیں۔مثلاً خدائی ابتلاؤں اور آزمائشوں پر میرا لہلی انعامات پر شکر اور عبادت، خدا کے دین کے لئے استقامت اور استقلال ، مالک کے عطا کردہ رزق پر قناعت ماخدا تعالیٰ کے منشا کے مطابق قربانیاں ، الہی خلال کے اظہار کے لئے غیرت اور خود اللہ تعالیٰ سے محبت اور عشق کا تعلق وغیرہ بغرض یہ وہ اخلاق ہیں۔جو مذہب کا مرکزی نقطہ ہیں۔اور ان کا اجر خود اللہ تعالیٰ آپ ہے۔اخلاق کی اس قسم میں طبیعی تقاضے عقل کے ماتحت اور فضل دین کے ماتحت اور دین عشق و محبت کے جذبہ کے ماتحت کام کرتے ہیں۔ار روزنامه الفضل ۲ مئی ۱۹۴۵)