مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 694 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 694

تو سب سے زیادہ سخت اور کونسی سزا ہے عیسائی اور آریہ صاحبان یہ کہتے ہیں کہ ہمارے مذہب کے مطابق کوئی گناہ معاف نہیں ہو سکتا اور ضروری ہے کہ انسان کو اس کے ہر گناہ کی سزا ملے۔اس لئے عیسائیوں کو کفارہ کی پناہ لینی پڑی۔اور انہوں نے اپنے گناہ خدا کے فرزند پر لاد دیئے۔اور پھر وہ جہنم میں چند روز کے لئے داخل ہوا تاکہ ان کے گناہوں کا کفارہ ٹھہرے۔دوسری طرف آریہ صاحبان کو تناسخ ایجاد کرنا پڑا تا کہ لوگ اپنے گناہوں کی سزاؤں میں ہر قسم کی جونوں میں چکر کھاتے اور تکلیفیں اٹھاتے پھریں۔پر خلاف اس کے ایک مسلمان کہتا ہے کہ میرا خدا تعالیٰ میرے گناہ معاف کرتا ہے وہ سزا بھی دیتا ہے مگر اس میں عضو کی بھی طاقت ہے۔اور ایک اعلیٰ طریقہ معافی کا اس نے یہ بھی مقرر کیا ہے کہ انسان اس گناہ سے سچی تو یہ کمرے لیکن اس تو بہ کے لفظ کو دوسرے مذاہب والوں نے ایک تمسخر بنا رکھا ہے اور کہتے ہیں کہ پہلے تو گناہ کر لیا۔پھر منہ سے تو بہ تو یہ کہہ دیا۔چلو گناہ معاف ہو گیا۔گناہ تو تبھی معاف ہو سکتا ہے جب اس کی سزا انسان کو ملے۔اور جو نا فرمانی اس نے کی تھی اس کے تلخ معاوضہ کو خود چکھے در نہ تو یہ کا لفظ صرف ایک بہانہ ہے اور طفل تسلی ہے۔اور ایک دھوکہ ہے جس کی وجہ سے انسان گناہوں پر اور دلیر ہو جاتا ہے۔وہ مذہب سچا نہیں ہو سکتا جس میں گناہ کی سزا نہ ہو۔بلکہ صرف تو یہ تو یہ کہہ دینے سے دو گناہ معاف ہو جائے۔در اصل یہ سزا اعتراض تو بہ کے معنی سمجھنے سے پیدا ہوا ہے اور نیز اس خیال