مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 622
خلاصہ کلام ۶۲۱ خلاصه کلام به که خود کو ایمان و یقین و تقولی اور حشیتہ اللہ سے بھیر لو پھر اپنی تعداد میں اضافہ کرتے جاؤ۔اور جس قدر بھی نظام چل سکتا ہے۔اُسے خلافت کے ماتحت چلائے جاؤ اور بڑھاتے جاؤ۔اور ساتھ ساتھ ہر ملک، ہر یا اعظم اور دنیا کے ہر حصہ پر چھا جانے کی کوشش کرتے رہو۔یہاں تک کہ وہ مبارک نظام وہ امر اللہ حیس کا خدا نے تم سے وعدہ کیا ہے قائم ہو جائے اور دنیا کے دکھ دردست کر انصاف مدل خدا ترسی کا دور دورہ تا قیامت چلتا ہے۔اگر تمام دنیا بھی کہنے کو ظاہری طور پر احمدی ہو جائے اور ان میں خدا ترسی۔خداشناسی اور ایمان نہ ہو۔تو ایسے لوگ ہر گر کوئی نظام الہی نہیں چلا سکیں گے۔اگر وہ خود مناریٹی یا اقلیت میں ہوں گے تب بھی یہی نتیجہ ہو گا۔پس ساری شرائط کو پورا کرو تا کہ وہ نظام جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لائے تھے اور پورے طور پر وہ قرآن مجید احادیث اور کتب حضرت مسیح موعود میں موجود ہے اور کچھ حقہ اس کا اس وقت تمہاری اپنی جماعت میں بھی نظر آتا ہے۔وہ مکمل ہو کر خدا کی بادشاہت اسی طرح اس زمین پر یعنی جلوہ گر ہو جیس طرح وہ آسمانوں پر ہے۔آمین۔الفضل 11مارچ ۱۹۴۳)