مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 621 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 621

۶۲۰ خلافت کی برکات مگر ایک نظام کے لئے یہ ضروری اور لایدی ہے۔بلکہ پہلی ضرورت اس کی یہ ہے کہ اس کا ایک چلانے والا ہر وقت موجود ہو۔پس نبی کی وفات کے بعد سلسلہ خلافت جاری ہوا اور جب تک یہ خلافت زندہ رہے گی۔یہ نظام بھی زندہ رہے گا۔کیونکر ان مومن متقی لوگوں کا گلہ بان خلیفہ ہی ہوتا ہے۔در نہ لوگ پراگندہ بھیڑوں کی طرح منتشر ہو کہ بھیڑیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔پس ضروری ہے کہ ہم نہ صرف متقی مومن ہوں مطیع خلافت بھی ہوں۔اور اپنے ایمان اور یقین اور تقوے میں ہمیشہ ترقی کرنے کی کوشش میں لگے رہیں۔منتقل میجارٹی کی اہمیت تیسری بات یعنی اکثریت اس لئے ضروری ہے کہ اگر بالفرض یہ جماعت ایک صوبہ یا ایک ملک تک ہی محدود رہے۔تب تمام دنیا کے وسیع علاقے میں اپنا نظام قائم نہیں کر سکتی۔یا بالفرض ہر ملک میں کچھ احمدی پائے جائیں مگر ان کی اکثریت نہ ہو تب بھی غلبہ کفر کا باقی رہے گا اور نظام شریعیت کا نفاذ اور اس پر عمل محال ہو جائے گا۔پیس نیا آسمان اور نئی زمین بنانے کے لئے یہ ضرورت ہے کہ یہ جماعت ہر ملک اور ہر خطہ زمین میں اس قدر بڑھ جائے کہ دوسرے لوگ بقول حضرت مسیح موعود صرف سانسی اور خانه بدوش اقوام کی طرح رہ جائیں۔اگر یہ اکثریت ہم پیدا نہ کر سکے تو گو ایک محدود علاقے میں نئے نظام کو صرف ایک نا تمام حد تک چلانے میں کامیاب بھی ہو جائیں۔تب بھی یہ نظام تو آفاق پر چھا نہیں سکے گا۔