مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 434 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 434

۴۳۳ دین حق کا متلاشی ایام جاہلیت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک دوست تھے۔وہ آپ کے نبی مبعوث ہونے سے پہلے ہی فوت ہو گئے تھے۔مگر اُن کے بیٹے سعید جو حضرت عمرض کے بہنوئی تھے۔وہ آپ کے دعوے کرنے کے بعد جلد ہی مسلمان ہو گئے تھے۔آپ کے اُن دوست کا نام زید بن عمرد تھا۔یہ اپنی زندگی میں بچے دین کی تلاش میں لگے رہتے تھے۔ایک خدا کی عبادت کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ میرا خدا ابراہیم کا خدا ہے۔اور میرا دین ابراہیم کا دین ہے۔اور جو جانور بہتوں کے نام پر ذبح کیا جاتا تھا اس کا گوشت نہیں کھاتے تھے۔ان کا مقولہ تھا کہ بکری کو خدا نے پیدا کیا اور خدا نے ہی آسمان سے پانی بر سایا اور خدا نے ہی اس کے لئے گھاس پیدا کی۔پھر تم اس کو خدا کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کرتے ہو۔اسی طرح وہ لڑکیوں کو زندہ زمین میں گاڑ دینے کے مخالف تھے۔اور لوگوں کو اپنے پاکس سے روپیہ دے کر ان کی لڑکیاں نے آیا کرتے تھے۔اور ان کی پرورش کیا کرتے تھے۔ایک دفعہ وہ اپنے گھر سے دین حق کی تلاش میں نکلے اور نیہودیوں کے پاس خیبر ہی پہنچے مگر ان کا دین انہیں پسند نہ آیا۔کیونکہ وہ لوگ خدا کی عبادت بھی کرتے تھے اور ساتھ ساتھ شرک بھی کرتے تھے کہنے لگے۔یہ وہ دین نہیں جس کی تلاکش میں میں گھر سے نکلا ہوں۔وہاں سے چلتے وقت ایک بڑھا یہودی نیک مرد اُن سے ملا۔اور کہنے لگا کہ میں قسم کا دین تم ڈھونڈتے ہو۔اس کا پابند سوائے ایک درویش بزرگ کے اور کوئی نہیں اور وہ فلاں جگہ حجرہ میں رہتا ہے۔یہ سن کہ زید اس درویش کی طرف روانہ ہوئے۔وہاں اس نے ان سے پوچھا۔کہ تم کہاں کے رہنے والے ہو۔زید نے کہا۔ہمیں مکہ کا باشندہ ہوں۔در پیش پبولا۔کہ جس چیز کی تم تناکش میں ہو۔وہ تمہارے ملک بلکہ تمہارے اپنے ہی شہر مکہ میں آگئی ہے۔کیونکہ وہاں ایک نبی پیدا ہونے والا ہے۔اور اس کے نشان کے لئے جو ستارے