مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 186
IAD همارا خدا اللہ اور صرف اللہ تعالیٰ ہی وہ ذات با برکات سراپا حسن احسانات ہے جیس کے سوا کوئی ہمارا محبوب اور کوئی ہمارا معبود نہیں۔وہ ساری کائنات کا رب ہمارا پیدا کرنے والا۔پالنے والا اور درجہ بدرجہ ترقی دینے والا ہے۔وہ ساری مخلوق پر بے انتہا رحم کرنے والا اور نہایت ہی مہربان ہے۔نہ صرف اس عارضی دنیا میں ہی وہ ہمارا مالک ہے بلکہ آخرت میں بھی جو دار الجزار اور دائمی ٹھکانا ہے۔وہی ہمارا آتھا اور مالک ہوگا وہی حقیقی بادشاہ ہے۔نہایت پاک اور بے عیب خود تمام نقصانات سے محفوظ اور دوسروں کو سلامتی نبٹنے والا امن دینے والا نگہبان اور ہمارے اعمال کا محافظہ بڑی عزت و حرمت والا۔بگڑی کو سنوار نے اور شکستہ کو جوڑنے والا نہایت خود دار مادہ اور ارواح کو عدم سے وجود میں لانے والا تخلیق کا موجد اور صحیح اندازہ کرنے والا۔طرح طرح کی تکلیس اور صورتیں بنانے والا عیب پوش - دباؤ اور دید به دالا - لکھ داتا - روزی رسان مشکل کشا - • ظاہر و پوشیدہ کا واقف اور ازل سے ابد تک ہر بات کا تفصیلی علم رکھنے والا سب کو قبضہ قدرت میں رکھنے والا۔کشائش اور فراخی دینے والا۔نافرمانوں کو پست اور فرمان واروں کو بلند کرنے والا عزت بخشنے والا۔ذلت دینے والا۔ہر آدانہ کو سننے والا، ہر چیز کو دیکھنے والا مبین حکم اور فیصلہ فرمانے والا ، عامل و منصف۔باریک بین اور لطف کرنے والا۔ہر بات سے خبر دار۔نہایت بردبار - صاحب عظمت و شکوہ بے حد بخشنے والا گتا ہوں کا۔