مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 185 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 185

۱۸۴ راست بازوں کی شہادت میری تیسری گواہی راست بازوں کی شہادت ہے۔میں نے تمام دنیا کے مشہور اور مقتدر راست بازوں اور اپنے زمانہ کے کم از کم تین عظیم الشان صدیقیوں کو دیکھا۔اور سر ایک نے ان میں سے یہی گواہی دی کہ اللہ ہے۔اور ہم ذاتی طور پر اس کے گواہ ہیں۔یہ لوگ ایسے ہیں اور ان کی راست بازی پر مجھے اتنا یقین ہے کہ اگر یہ دن کو رات کہہ دیں تو میں اپنی آنکھوں کو جھوٹا سمجھوں۔اور ان کو سچا پس میرے لئے ان کی شہادت کافی ہے۔علمی شهادت چوتھی شہادت علمی شہادت ہے وہ بجائے خود ایک لا انتها مجموعہ شہادات کا ہے لیکن مختصر یہ کہ مجھے بڑے بڑے اہل علم سائنسدانوں اور نیچر کے راز وانوں نے یہ علم دیا ہے کہ تمام عالمین میں ایک نظام ہے اور ایک تسلسل ہے ایک ارتقا ہے یعنی UNIFORMITY اور CONTINUITY اور EVOLUTION اور حیثیت مجموعی اس تمام سلسلہ عالمین میں جہاں تک ہماری نظر علم اور قیاس پہنچ چکا ہے۔اوّل سے آخر تک ایک چیز بھی ایسی ثابت نہیں ہوئی جو دوسری تمام چیزوں سے کچھ نہ کچھ تعلق نہ رکھتی ہو۔اور دوسری مخلوقات کے ساتھ مل کر ایک مکمل سسٹم کے اجزاء میں منسلک نہ ہو۔اور ترقی کی طرف نہ جارہی ہو تعجیب بات ہے کہ عام طور پر لوگوں کو اس بات کی خبر تک نہ تھی کہ مخلوق میں یہ کمال اور انضباط موجود ہے۔اگر علوم جدیدہ نے اس حقیقت کا انکشاف کیا۔این ویقینی ثبوت ہے وجود بازی تعالی کا۔اس کے خالق ومالک ہونے کا۔اور اس کی توحید کا۔ایک چوٹی کا سائنس دان اور ماہر علم نجوم کہتا ہے کہ ہم نے اتنے فاصلوں تک ایسے ایسے مستقل عالم پھیلے ہوئے دیکھے ہیں کہ ہماری قوت واہمہ اور تخیل بھی ان فاصلوں کا اندازہ کرتے ہوئے چکرا جاتی ہے مگر پھر بھی یہ سب عالمین اس طرح ایک دوسرے سے وابستہ ہیں جیسے کسی مشینری کے مختلف پرزے۔الفضل (۲ جون ۱۹۳۸ء)