مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 187
نهایت قدردان به عالی مرتبت سب سے بڑا سب کا محافظ سب کی روزی پیدا کرنے والا سب کو کفایت کرنے والا اور انسان سے اس کے اعمال کا حساب لینے والا بزرگ قدیس ثانی سخی۔چھوٹے بڑے سب کا ہر وقت نگران۔دعاؤں کو قبول کرنے والا اور اپکارنے والے کو جواب دینے والا۔اپنی تمام صفات میں بے پایاں وسعت رکھنے والا۔صاحب حکمت و دانائی ، نہایت درجہ محبت اور دوستی کرنے والا۔صاحب شرافت۔مرنے کے بعد پھر زندہ کرتے والا ہر جگہ حاضر سراسر حق اور تمام سچائیوں کا سر شیمیہ کام بنانے والا۔زور اور سنجیدہ دستگیر- مددگار، وفادار تمام محاسن اور خوبیوں کا منبع اور مرکزیہ تمام مخلوقات اور ان کے افعال واعمال کو شمار میں رکھنے والا ہے۔پہلی بار پیدا کر نے والا بھی وہی ہے اور دوبارہ پیدا کرنے والا بھی رہی۔زندگی دینے والا بھی وہی اور مارنے والا بھی وہی۔قائم بالذات مجسم زندگی۔کائنات کے قیام کا باعث - ذره ذره پر تصرف رکھنے والا۔عالی شان مایک یگانه دیکتہ بے نیاز ہمہ قدرت اور اپنی قدرتوں کو خوب ظاہر کرنے والہ کسی کو آگے پڑھانے والا کسی کو پیچھے مٹانے والا۔ازلی ابدی سب سے زیادہ ظاہر سب سے زیادہ مخفی۔مہر ایک کا کام سنبھالنے والا۔اعلیٰ اور پسندیدہ اخلاق والا مینعم اعلیٰ اور محسن۔حقیقی۔تو یہ قبول فرما کہ رجوع پر حمت کرنے والا۔ظالموں سے ان کے تعلیم کا بدلہ لینے والا لغزشوں سے درگزر کرنے والا اور گناہوں کو مٹانے والا شفیق و غم گسار تمام نظاموں اور بادشاہتوں کا مالک۔صاحب جلال و جمال حق دار کی حق رسی کرنے والا۔پراگندوں کو جمع کرنے والا مبنی ہے پر ھا۔دوسروں کو مالدار اور غنی بنانے والا مصائب کو ٹالنے والا۔دکھ اور ضرر کا مالک نفع اور شکر کا خالق - سراسر نور اور روشنی بخش۔سارا ہنا۔نئی نئی باتیں نئی مخلوقات اور نئی نئی قدرتیں ظاہر فرمانے والا۔غیر متغیر اور غیر فانی۔سب کا وارث صحیح راستہ پر چلانے والا اور نہایت درجہ صبر و تحمل والا۔یہ ہے ہمارا خدا یہ ہے ہمارا اللہ۔یہ ہے ہمارا محبوب اور یہ ہے ہمارا معبود