مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 113
مصروف رہتے۔آپ کے اخلاق ایسے اعلیٰ۔عادات اتنی پاکیزہ۔اطوار اس قدر پیارے شغال ایسے پسندیدہ اور اعمال اتنے قابل تعریف تھے۔کہ آپ کو تمام صفات حسنہ کا قابل رشک نمونہ کہا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا۔آپ کی ایک ایک صفت کے متعلق اتنا کچھ لکھا جاسکتا ہے عقیدت یا خوش فہمی سے نہیں بلکہ واقعات اور شہادت کی بنا پر۔کہ کئی کئی صفحات بھر جائیں۔اور جب آپ کی سیرت کے متعلق میرے مشاہدات اور معلومات کی یہ وسعت ہے۔توان بزرگوں کے معلومات اور مشاہدات کسی قدر وسیع ہوں گے جنہیں آپ کی زیادہ صحبت اُٹھانے کا موقع ملا ہو۔کاش ایسے جلیل القدر انسان کی پاکیزہ زندگی کے حالات اور مان واقعات قلم بند کئے جائیں۔جو بہتوں کے لئے مشعل راہ ہدایت اور بہتوں کے لئے از یاد کیان کا باعث بن سکتے ہیں۔آخر میں دُعا ہے کہ اہلی تیرے لئے پیارے بندے نے دنیا میں تیرا نام بلند کرتے۔تیرے دین کی اشاعت کرنے تیرے رسول مقبول صلے اللہ علیہ وسلم کی سیرت پیش کرنے تیرے مامور د مرسل حضرت مسیح موعود کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے۔تیرے خلیفہ حضرت مصلح مو خود ایدہ اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت میں دن رات مصروف رہے اور حتی الامکان تیری مخلوقی کے دکھ دور کرنے میں اپنی ساری عمر صرف کر دی۔اب اسے تو ہی اجر دے سکتا ہے اور تو اسے بڑے سے بڑا اجر اور بلند سے بلند مرتبہ عطا فرما۔اور ان کی تمام اولاد کو اپنے خاص انعامات کا وارث نباہ آمین ا روزنامه الفضل قادیان ۲۶ جولائی ۱۱۹۴۷)