مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 652 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 652

401 عورت نبی نہیں ہو سکتی یہ سوال آج کل بھی کبھی کبھی اٹھتا رہتا ہے کہ عورت بنی ہو سکتی ہے یا نہیں ؟ مگر اس کا جواب ایک مسلمان کے لئے بہت آسان ہے۔کیونکہ قرآن مجید میںاللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔١- وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ الاَ رِجَالاً نَوْحَى إِلَيْهِمْ مِنْ أَهْلِ الفرائی (یوسف ۱۱۰) یعنی نہیں بھیجے ہم نے رسول بنا کہ تجھ سے پہلے مگر مرد جن کی طرف ہم نے وحی کی تھی اور وہ بستیوں کے رہنے والے تھے۔وما ارسلنا قبلككَ إِلَّا رِجَالًا نُوحِي إِلَيْهِمْ فَسْتَلُوا أَهْلَ الذكرِ إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ (انبياء ، ٨ ) A S اور نہیں رسول بنا کر بھیجے تھے ہم نے تجھ سے پہلے مگر مرد پس علما سے دیانت کر لو اگر تم کو خبر نہ ہو۔ان آیات سے یہ واضح ہے کہ آج تک سب رسول یا نبی مردوں میں سے ہی ہوتے رہے ہیں اور دیگر سب اہل مذاہب بھی اس بات کے گواہ ہیں۔یعنی یہ بات آدم کے وقت سے یونہی چلی آتی ہے کہ کوئی عورت کبھی بینی یا رسول نہیں ہوئی۔نہ کسی الہی کتاب میں کسی ایسی عورت کا ذکر ہے۔جو خدا کی طرف سے بنی بنائی گئی ہو۔قرآن مجید نے مومتوں کے چار در ہے۔نی ، صدیق ، شہید اور صالح بیان کئے ہیں۔ان میں سے عورتیں صرف آخری تین درجے حاصل کر سکتی ہیں۔چنانچہ اُمہ صدیقہ میں مریم کو ان سب میں بڑا درجہ دیا گیا ہے۔اگر یہ کہا جائے کہ بیشک آج تک تو کوئی عورت نبی نہیں ہوئی مگر آئندہ شاید ہو جائے۔تو اس