مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 591 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 591

۵۹۰ خواہ تحریک جدید کے ہوں خواہ کسی اور دینی تحریک کے۔اس سے نہ صرف مالی ترقی ملکہ مالی قربانی کی روح بھی نہایت نمایاں نظر آتی ہے۔حضور کے روحانی خاندان کی مالی ترقی قادیان کے مکانوں کی حیثیت دیکھ لو۔اور اس چندہ کو دیکھ لو جو کہ میں آیا تھا۔اور اب شہر میں آیا ہے۔میرے خیال میں قریبا دس گنے کا فرق ہے۔علمی ترقی جس قدر نئے اور اچھوتے مضامین پر حضرت خلیفہ اسیح کی تقریریں اور تحریریں موجود ہیں اور میں قدر قرآن مجید کے حقائق اور معارف حضور نے بیان فرمائے ہیں۔وہ میرے نزدیک حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کے بعد صرف آپ ہی کا حصہ تھا۔اور اگر غور کیا جائے تو گزشتہ اولیاء اللہ اگر زندہ ہوتے تو حضور کے آگے زانوئے ادب تہ کرتے۔مذہبی اور اخلاقی ترقی خاندان کی جو تغیر حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) اور حضرت خلیفہ ثانی نے اپنے خاندان کی مذہبی اور اخلاقی حالت میں پیدا کیا ہے۔اگر میں اسے ذرا بھی کھول کر بیان کروں تو لوگ حیران ہو جائیں۔مگر یہ ایک الگ اور لمبا مضمون ہے۔یہ خاندان حق پر ہے اب حضرت خلیفہ ثانی اور حضور کے سب خاندان کے حق پر ہونے کی الہامی دلیل