مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 547
۵۴۶ تذكرة حضور کے الہام و کشوف و رویا میں نے ۱۳ مٹی کے الفضل میں تذکرہ میں سے حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو کے کچھ رویا دالہامات لکھے تھے۔جو حضور کی وفات کے بعد پورے ہو کر حضور کی صداقت پر دلیل ٹھہرے۔اور مزید وعدہ کیا تھا۔آج کی محبت میں کچھ اور باتیں حضور کے الہامات و کشوف و روبار میں پیش کرتا ہوں تاکہ احباب کے لئے ازدیاد ایمان کا باعث ہوں اور مخالفین کے لئے حجت۔حضور کی ایک مشہور دیا ہے کہ ع (1) " خود میرے کام کرنا یا رب نہ آزمانا " اس دعا کی قبولیت حضور کی زندگی میں تو ظاہری تھی۔لیکن و مٹی شاہ کو وفات سے قریباً دو ہفتہ پہلے خدا تعالیٰ نے آئندہ کے لئے بھی یہ وعدہ فرما دیا کہ۔الرحيل ثم الرحيل۔ان الله يحمل كل حمل کوچ کا وقت آ گیا۔اللہ تعالٰی تمھارے سارے بوجھ اٹھا لے گا۔) یعنی سارے کام خود کرے گا۔پس یہ الہام جواب ہے حضور کی اس دعا کا کہ مہ خود میرے کام کرنا یارب نہ آزمانا۔(۲) در اپریل شاہ کو ایک الہام حضور نے شائع فرمایا کہ