مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 490 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 490

۴۸۹ نے فرمایا۔کیا تم نے اس مکری میں زہر ملایا تھا۔انہوں نے کہا ہاں۔آپ نے فرمایا۔کیوں۔انہوں نے کہا ہم نے آپ کا امتحان لیا تھا۔اگر آپ جھوٹے بنی ہیں۔تو آپ کے مرنے سے نہیں نجات مل جائے گی۔اور اگر آپ سچے نبی ہیں۔تو پھر آپ سلامت رہیں گے۔ابتدائے ہجرت میں انصار کی مہمان نوازی شروع ہجرت کے دنوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم معہ تمام مہاجرین کے انصار کے مہمان تھے۔دس دس آدمیوں کی ایک ایک جماعت انصاریوں کے ایک ایک گھر میں اتاری گئی تھی۔مقداد بیان کرتے ہیں کہ میں اس جماعت میں تھا۔جس میں خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وقتم شامل تھے۔ہمارے والے گھر میں چند بکریاں تھیں۔اپنی کے دودھ پر گزارہ تھا۔دودھ دوہ کہ سب لوگ اپنا اپنا حصہ پی لیتے اور آپ کے لئے ایک پیالہ میں رکھ چھوڑتے۔ایک رات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو واپس تشریف لانے میں بہت دیر ہوئی۔تو سب لوگ دودھ پی چلا کہ سور ہے۔آپ کے لئے کچھ نہ چھوڑا۔(شائد خیال کیا۔کہ باہر کھانا کھا لیں گے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو دیکھا کہ پیالہ بالکل خالی ہے۔کچھ نہ کہا۔پھر کچھ دیر کے بعد فرمایا۔کہ یا اللہ جو آج ہمیں کھلائے۔تو بھی اسے کھلائیو۔مقداد ذکر کرتے ہیں کہ میں سُن کر اُٹھا اور چاہا کہ ایک بکری ذبح کر کے گوشت تیار کروں مگر آپ نے روک دیا۔اور بکری کو پکڑ کہ اس کا دودھ دوبارہ دو یا اور جو نکلا پی کر سور ہے۔اور دودھ کا حصہ نہ رکھنے والوں کو کسی قسم کی علامت نہ کی۔رضاعی ماں باپ کی تعظیم ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عیسی میں تشریف رکھتے تھے کہ آپ کے رضاعی والد آئے۔آپ نے ان کے لئے اپنی چادر کا ایک پلہ بچھا دیا۔پھر رضاعی ماں آئیں۔تو اسرائیلہ ان کے لئے بچھا دیا۔آخر میں جب رضاعی بھائی آئے۔تو آپ اٹھ کر چھے سرک گئے اوران