مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 346
۳۴۵ ہر ایک ایسی ہی دُعا کرتا رہتا ہے۔چنانچہ جس طرح حضرت سلیمان نے وسعت سلطنت کی دعا کی اسی طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد میں نبوت کے محصور ہو جانے کی دعا کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے ٹیا بنی بننے اور صرف اپنی امت میں نبوت کے اجراء کی دعا کی اور حضرت مسیح موعود ر آپ پر سلامتی ہوا نے محبت الہی کا ٹھیکہ لے لیا اور حضرت خلیفہ اسیح ہو کہ رہے ہیں وہ ہم سب کے سامنے ہی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان خدائی صفات واحد هو اكبر وغیرہ کا مظہر ہی ہے۔پس یہ کوئی تعجب انگیز بات نہیں۔آپ کو ایک سنسی کی بات سناؤں۔میں بھی ایک ایسی دعا کبھی کبھی مانگ لیا کرتا ہوں۔مثلاً یا اللہ مجھے اپنی جنت میں ایک مخصوص نعمت ایسی دیجیو کہ وہ اور کسی جینتی کے ہاں نہ ہو۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود اسے نوش فرمانے کے لئے ہفتہ میں ایک دفعہ ضرور میرے ہاں تشریف لایا کریں۔یہ بھی اسی قسم کی فطرت کا ایک مظا ہو ہے جو لوگوں کے نزدیک یہ بات مذاق سمجھی جائے مگر جو ہنتے ہیں وہ انسان کی حقیقی فطرت سے نا واقف ہیں۔ر روزنامه الفضل قادیان ۱۴ر اکتوبر ۱۹۴۴)