مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 281 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 281

۲۸۰ حوالہ نمبر (۴) اپنے اپنے گھروں کے اندر کا پردہ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِيَسْتَأْذِنْكُمُ الَّذِيْنَ مَلَكَتْ أَيْمَانَكُمْ وَالَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ ثَلتَ مَوتِ مِنْ قَبْلِ صَلوةِ الْفَجْرِ وَحَيْنَ تَضَعُونَ ثِيَابَكُم مِّنَ الظَّهِيرَةِ وَ مِن بَعْدِ صَلوةِ الْعِشَاء لَن تَلْتُ عَوْرَاتِ لَكُمْ ( النور : ۵۹) (ترجمہ) اے مسلمانو ! تم سے تمھارے غلام اور نا بالغ بچے بھی تین اوقات میں اندر آنے کی اجازت مانگیں یعنی صبح کی نماز سے پہلے اور جس وقت تم دوپہر کو اپنے کپڑے اتارتے ہو۔اور رات کی نماز کے بعد یمین وقت تمہارے لئے پر دے کے ہیں۔نوٹ : یہ آیت اپنے خاص کمروں میں خاص اوقات کے پروہ کے لئے ہے۔یہ وہ کل آیات ہیں جو پردہ کے متعلق قرآن مجید میں آئی ہیں۔اور میں نے ان کو شروع میں ہی یکجائی طور پر اس لئے لکھ دیا ہے کہ ایک نظر سے آپ پردہ کی تمام حقیقت کو معلوم کر لیں۔اور پیشتر اس کے کہ میں اس مضمون کو بیان کر وں آپ خود اس کی اصل پر حاوی ہو جاویں اور پھر مضمون کے متعلق صحیح یا غلط ہونے کی رائے قائم کر سکیں۔ان جوانوں کو میں نے چار ہیڈنگ کے ماتحت اس لئے لکھا ہے کہ قرآن مجید میں چار قسم کے پردوں کا ذکر ہے اور سر ایک مختلف لوگوں یا مختلف حالات کے ماتحت ہے۔لوگوں نے اس مسئلہ میں ایک غلطی یہ بھی کھائی ہے کہ ان مختلف حالات کو ملا دیا ہے بلکہ گڑھ بڑھ کر دیا ہے امد اس کے لئے ان کو بجائے فائدہ کے نقصان پہنچا ہے۔پس ہمیشہ ان چار قسم کے احکام کو اپنی اپنی جگہ پر سمجھو تو پردہ کے احکام کے سمجھنے اور ان پر عمل کرتے ہیں توقف واقع ہوگی نہ اعتراض