مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 184 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 184

JAP دور کرے۔مجھے صحت دے۔میرے عیبوں کی پردہ پوشی کرے مجھے رزق دے میری کشتگی کی مرمت کرے۔دشمنوں کے حملے مجھ سے دور کرے۔میری حفاظت کرے میری خواہشیں پوری کرے میری دُعائیں قبول کرے۔میرے علم میں اضافہ کرے مجھے عزت دے۔مجھے حکمت بخشے۔غلطی کے وقت میری راہنمائی کرے۔آنے والے خطرات سے مجھے آگاہ کرے۔اور مجھے ہر طرح خوش رکھے۔وہ خود ہر علم و قدرت سے آراستہ اور غیر فانی ہو۔اور مجھے بھی فنانہ ہونے دے۔بلکہ ابدی زندگی عطا فرمائے۔عرض یہ میری فطرت کی آواز ہے اور یقیناً میر الفن کسی ایسے ہی وجود کو چاہتا ہے اور اُسے ڈھونڈتا ہے۔بلکہ ایک بچے کو ایک جاہل عورت کو ایک بیوقوف مرد کو اور ایک عالم سے عالم شخص کو بھی پوچھ کر دیکھ لو کہ کیا وہ ایسی ہستی کا طالب ہے یا نہیں۔یہ ایک سچی پیاس ہے۔ایک واقعی بھوک ہے۔ایک حقیقی ضرورت ہے۔اس لئے اسے اسی طرح پورا ہونا چاہیئے۔جس طرح ہماری ہر سچی ضرورت کے پورا ہونے کے لئے دنیا میں سامان موجود ہیں اور وہ پوری ہوتی ہیں۔پس اس ضرورت کا بشدت احساس خدا تعالیٰ کے وجود پہ ایک شہادت ہے۔عقل کی شہادت دوسری گواہنی میری عقل کی ہے کہ یہ سلسلہ دنیا کا جو ایک حقیر ذرہ سے لے کر اعلیٰ سے اعلیٰ مخلوقات تک بغیر کسی فتور کے کمال عقلمندی اور کمال حکمت دوانائی سے چل رہا ہے تو اس خلق کے پیچھے کوئی خالق۔اس حکمت کے پیچھے کوئی حکم اور اس عقلمندی کے پیچے کوئی نہایت دانشمند وجود ہونا چاہیئے۔آپ ہی آپ یہ کام نہیں ہو سکتا۔کیونکہ وہ چیزیں نہ اپنی آپ خالق ہیں۔نہ اتنی عقلمند ہیں۔اور تمام مخلوقات کی بناوٹ اور ترتیب کے پردہ کے پیچھے ایک ارادہ اور ایک مشیت ایک حکمت ایک تدبیر جلوہ گر ہے۔