حُسنِ اخلاق — Page 25
50 49 قال اللہ تعالیٰ ایثار 1- ترجمہ: ” اور وہ لوگ جنہوں نے ان سے پہلے ہی گھر تیار کر رکھے تھے اور ایمان کو ( دلوں میں ) جگہ دی تھی وہ ان سے محبت کرتے تھے جو ہجرت کر کے ان کی طرف آئے اور اپنے سینوں میں اس کی کچھ حاجت نہیں پاتے تھے جو اُن (مہاجروں ) کو دیا گیا اور خود اپنی جانوں پر دوسروں کو ترجیح دیتے تھے باوجود اس کے کہ انہیں خود تنگی در پیش تھی ، پس جو کوئی بھی نفس کی خساست سے بچایا جائے تو یہی وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔“ (الحشر :10) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم 1 - حضرت ابو بصرہ غفاری بیان کرتے ہیں کہ میں قبول اسلام سے سے قبل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو حضور نے مجھے بکری کا دودھ پیش کیا جو آپ کے اہل خانہ کے لئے تھا۔حضور نے مجھے سیر ہو کر دودھ پلایا اور صبح میں نے اسلام قبول کر لیا۔بعد میں مجھے پتہ لگا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم کے اہل خانہ نے وہ رات بھوکے رہ کر گزاری جبکہ اس سے پچھلی رات بھی بھوکے رہ کر گزاری تھی۔( مسند احمد بن حنبل جلد 6 صفحہ حدیث 397 حدیث نمبر 25968 ) 2- عبد اللہ بن ابو بکر بن حزم عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا میرے پاس ایک عورت آئی جس کی دو بیٹیاں اس سے کھانا مانگ رہی تھیں۔میرے پاس اس وقت ایک کھجور کے سوا کچھ نہ تھا میں نے وہی اسے دے دی اس نے وہ دونوں بیٹیوں میں بانٹ دی اور خود نہ کھائی پھر کھڑی ہوئی اور چلی گئی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لے آئے تو میں نے آپ کو بتایا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا جو ان بیٹیوں کے ذریعے آزمائش میں ڈالا گیا تو وہ اس کے لئے جہنم سے آڑ ہوں گی صحیح بخاری جلد اول حدیث نمبر 1328 صفحہ 573) 3- ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک چادر کی شدید ضرورت تھی ایک صحابیہ نے اپنے ہاتھ سے چادر بن کر آپ ﷺ کی خدمت میں پیش کی۔آپ اسے زیب تن کر کے صحابہ کی مجلس میں آئے تو آپ کے جسم مبارک پر وہ بہت بیچ رہی تھی مگر حضرت عبد الرحمان بن عوف نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ یہ چادر مجھے دے دیں رسول اللہ جب مجلس سے واپس تشریف لائے تو چادر ان کو بھیجوا دی۔دوسرے صحابہ حضرت عبد الرحمان بن عوف سے بہت ناراض ہوئے کہ اُنہوں نے چادر کیوں مانگی مگر انہوں نے کہا کہ میں نے تو یہ چادر اس لئے مانگی تھی کہ مجھے بطور کفن پہنائی جائے چنانچہ ایسا ہی کیا گیا۔( صحیح بخاری کتاب الجنائز باب 811 حدیث نمبر 1197 صفحہ 524) واقعہ نمبر 1 ایک دفعہ ایک فاقہ زدہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت مبارک میں حاضر ہوا اتفاق سے آپ کے گھر میں پانی کے سوا کچھ نہ تھا اس لئے آپ نے فرمایا ”آج کی شب کون اس مہمان کا حق ضیافت ادا کرے گا؟ ایک