ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 38
38 ایلیم سیپا کی دوسری دوائیں پلسٹیلا ، کیمومیلا یا امونیم کا رب اپنی مخصوص علامات کی وجہ سے پہنچائی جاتی ہیں۔اظم سیپا میں تکلیفیں دائیں سے بائیں منتقل ہونے کا رجحان ہے۔لیکیسس میں بھی یہ بات نمایاں ہے، بائیں طرف بیماری کا آغاز ہوتا ہے جب جسم کا دفاعی نظام اس کے خلاف بیدار ہوتا ہے تو بیماری دائیں طرف پناہ لے لیتی ہے۔اکثر سانپوں کے زہر کا اثر بائیں طرف نمایاں ہوتا ہے۔عجیب بات ہے کہ سانپوں میں پیاز کے خلاف منافرت پائی جاتی ہے۔سندھ میں سانپوں سے بچنے کے لئے یہ ترکیب استعمال کی جاتی ہے کہ بستر کے اردگرد پیاز ڈال کر سو جاتے ہیں۔سانپ قریب بھی نہیں آتا کیونکہ وہ پیاز سے دور بھاگتا ہے۔ایلیم سیپا میں آرام سے تکلیف بڑھتی ہے اور حرکت سے کم ہو جاتی ہے۔رات کو لیٹنے سے بھی تکلیف میں اضافہ ہو جاتا ہے۔مرطوب اور سرد موسم میں نزلہ شروع ہو جاتا ہے لیکن کھلی ہوا سے افاقہ ہوتا ہے۔زکام کے ساتھ سر میں درد ہوتا ہے جو خصوصاً داہنی کنپٹی میں شدت سے محسوس ہوتا ہے اور پیشانی تک پھیل جاتا ہے۔ایلیم سیپا میں زکام بائیں نتھنے سے شروع ہو کر دائیں طرف منتقل ہونے کا رجحان رکھتا ہے۔ایلیم سیپا کالی کھانسی میں بھی مفید ہے اور خسرہ میں بھی۔اگر بچے کو الٹیاں بھی آئیں ، بد ہضمی ہو، بدبودار ہوائیں خارج ہوں اور خسرہ کی علامات ظاہر ہونی شروع ہو جا ئیں تو اہم سیپا بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔نیز بچوں کے پیٹ درد کے لئے بھی یہ اچھی دوا ہے۔۔ایلیم سیپا میں پیٹ میں ایسا درد اٹھتا ہے جس کے ساتھ پیشاب کی حاجت ہوتی ہے۔مثانے میں جلن اور پیشاب کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔مثانہ کے مقام پر درد ہوتا پہ ہے۔نزلہ زکام میں پیشاب بار بار آتا ہے۔زکام کی وجہ سے آواز میں بوجھل پن ،حلق میں خراش اور سانس کی نالی میں درد نمایاں ہوتے ہیں اور شدید کھانسی اٹھتی ہے ، بہت