ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 37
ایلیم سیپا 37 11 الم سیپا ALLIUM CEPA (Red Onion) ایلیم سیپا سرخ پیاز سے تیار کی جانے والی دوا ہے جو سردی کے موسم میں ہونے والے نزلہ زکام میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔پیاز چھیلنے سے جو علامات ظاہر ہوتی ہیں وہی اس کے نزلہ میں بھی پائی جاتی ہیں۔گلا بیٹھ جاتا ہے، ناک سے پہلی رطوبت بہتی ہے۔جس میں تیزابیت ہوتی ہے، آنکھوں سے بکثرت پانی بہتا ہے لیکن اس میں تیزی نہیں ہوتی اور وہ آنکھوں میں سرخی نہیں پیدا کرتا۔یہ ایلیم سیپا کی امتیازی علامت ہے جو اسے یوفریزیا (Euphrasia) سے الگ کرتی ہے۔یو فریز یا میں آنکھوں سے بہنے والے پانی میں جلن اور خارش ہوتی ہے اور آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں۔ایک اور نمایاں فرق یہ ہے کہ ایلیم سیپا کی کھانسی میں دن رات کا کوئی فرق نہیں ہوتا، ہر وقت گلے میں خراش ہوتی ہے جو کھانسی پیدا کرتی ہے۔یوفریز یا میں کھانسی کو دن میں آرام رہتا ہے کیونکہ نزلہ کا پانی آنکھوں کے راستے باہر نکلتا رہتا ہے۔رات کو سونے کے بعد یہ مواد گلے میں گرنے لگتا یا پھیپھڑوں میں چلا جاتا ہے جس سے کھانسی ہونے لگتی ہے اور مریض اٹھ جاتا ہے۔بعض اوقات کھانسی کے بہت شدید دورے ہوتے ہیں۔صبح اٹھنے پر رفتہ رفتہ کھانسی کی شدت کم ہونے لگتی ہے۔آنکھوں سے پانی دوبارہ جاری ہو جاتا ہے اور سرخی پیدا کرتا ہے۔ایلیم سیپا آنکھوں میں سرخی پیدا نہیں کرتی اس کی بجائے کانوں پر اس کا زور ٹوٹتا ہے۔درد ہوتا ہے، رطوبت بہتی ہے اور شنوائی پر اثر پڑتا ہے۔اگر نزلے کے نتیجہ میں یہ ہوا ہو تو ایلیم سیپا کان میں تکلیفوں کی بھی بہترین دوا ثابت ہوگی۔ورنہ کان میں تکلیف